ETV Bharat / state

این سی ای آر ٹی کے خطوط پر ایس سی ای آر ٹی قائم ہوگا

اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ نصاب کی ترقی، صحت و طبی تعلیم، رہنمائی و مشاورت، یکساں و خصوصی تعلیم جیسے پہلوؤں کی دیکھ ریکھ کرے گا۔

این سی ای آر ٹی کے خطوط پر ایس سی ای آر ٹی قائم ہوگا
این سی ای آر ٹی کے خطوط پر ایس سی ای آر ٹی قائم ہوگا
author img

By

Published : Aug 30, 2020, 4:00 PM IST

انتظامی کونسل جو 29 اگست کو لفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں منعقد ہوا نے سٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (ایس سی ای آر ٹی) کے قیام کو منظوری دی۔ یہ ادارہ سٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن جموں اینڈ کشمیر کے ادغام سے قائم کیا جا رہا ہے۔

ایس سی ای آر ٹی یو ٹی میں تعلیمی اختیار کا اعلیٰ ادارہ ہے جو حکومت کو تعلیم، انسانی وسائل کی ترقی اور قومی یکجہتی کے شعبے میں انسانی وسائل کی ترقی کے لئے پروگراموں اور پالیسیوں کی عمل آوری میں حکومت کو مشورہ اور مدد فراہم کرے گا۔

سٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ نصاب کی ترقی، صحت و طبی تعلیم، رہنمائی و مشاورت، یکساں و خصوصی تعلیم جیسے پہلوؤں کی دیکھ ریکھ کرے گا۔

ایس سی ای آر ٹی محکمہ تعلیم کو 1.34 لاکھ سروس اساتذہ کو تربیت فراہم کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ بنیادی سطح پر وسائل و تعلیمی مدد فراہم کرنے کیلئے ایس سی ای آر ٹی موجودہ ڈسٹرکٹ انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (ڈی آئی ای ٹی ایس) کے ذریعے کام کرے گا جو اس ادارے کے انتظامی کنٹرول میں رہیں گے۔ ایس سی ای آر ٹی کو شروع کرنے کیلئے انتظامی کونسل نے ایس سی ای آر ٹی کے ڈائریکٹر کا چارج چئیرمین جے کے بی او ایس کو عبوری اقدام کے طور دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.