خبروں کے مطابق وزارت داخلہ نے اس سلسلے میں (محکمہ جموں و کشمیر اور لداخ ) کو ایک تجویز 15 اکتوبر 2020 کو بھیجی تھی جس کے مطابق جموں و کشمیر اسٹیٹ ایجوکیشن بورڈ آف اسکول کے نام میں جزوی تبدیلی کرنی تھی۔ اس تجویز پر مہر لگاتے ہوئے جموں و کشمیر اسٹیٹ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے نام سے 'اسٹیٹ' لفظ کو حذف کردیا گیا اب اس کا پورا نام جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن ہوگا۔
