ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں کورونا کے 532 نئے کیسز درج - Jammu and kashmir

آج پائے گئے کیسز میں سے 177 خطہ جموں سے جبکہ 355 خطہ کشمیر سے ہیں۔ علاوہ ازیں جموں و کشمیر میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 1438 ہو گئی ہے۔

جموں و کشمیر میں کورونا کے 532 نئے کیسز درج

author img

By

Published : Oct 25, 2020, 7:13 PM IST

جموں و کشمیر میں آج کورونا وائرس کے 532 نئے معاملات درج کئے گئے جن میں 32 مسافر بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے 532 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 91861 ہو گئی ہے۔

آج پائے گئے کیسز میں سے 177 خطہ جموں سے ہیں اور 355 خطہ کشمیر سے ہیں۔ علاوہ ازیں جموں و کشمیر میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 1438 ہو گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ 639 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 263 جموں خطے سے ہیں اور 376 کشمیر وادی سے ہیں۔ صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 82858 ہو گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق سرینگر ضلع میں 124، بڈگام میں 26، بارہمولہ میں 80، پلوامہ میں 19، کپوارہ میں 36، اننت ناگ میں 14، بانڈی پورہ میں 19، گاندر بل میں 7، کولگام میں 5 اور شوپیان میں 25 کیس سامنے آئے۔

اعداد و شمار
اعداد و شمار

اسی طرح جموں ضلع میں 113، راجوری میں 6، اُدھمپور میں 5، ڈوڈہ میں 5، کٹھوعہ میں 6، پونچھ میں 16، سانبہ میں 8، رامبن میں 5، ریاسی میں 1 اور کشتواڑ میں 12 کیس سامنے آئے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 91861 پازیٹیو کیسز میں سے 7565 کیسز فعال ہیں جبکہ 82858 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔

اس کے علاوہ 1438 افراد کی موت ہوئی ہے جن میں سے 478 جموں اور 960 کشمیر وادی سے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزی میں عوام کو یہ مشورہ دیا گیا ہےکہ وہ وقتاً فوقتاً حکومت کی طرف سے جاری کردہ مشوروں پر سختی سے عمل کریں۔

پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لئے حکومت کی طرف سے روزانہ میڈیا بلیٹن کے ذریعہ جاری کردہ معلومات پر ہی انحصار کریں۔

لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ افواہوں کو پھیلانے سے باز رہیں اور ان پر کوئی دھیان نہ دیں۔

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں لوگ ٹول فری نمبر 108 پر کال کرکے اپنے دروازوں پر مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ جبکہ حاملہ خواتین اور بیمار شیرخوار ٹول فری نمبر 102 پر فون کرکے مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.