ETV Bharat / state

Corona Update: تین ماہ بعد آج سب سے کم کیسز درج، حالات بہتری کی نہج پر

author img

By

Published : Jun 21, 2021, 7:57 PM IST

اپریل میں کووڈ کیسز کی تعداد یومیہ بنیاد پر چار سو سے زیادہ آنا شروع ہو گیے تھے اور یہ سلسلہ 20 جون تک جاری رہا۔ تاہم آج پہلی بار کورونا کیسز کی تعداد چار سو سے کم درج کی گئی ہے۔

تین ماہ میں آج سب سے کم کیسز درج، حالات بہتری کی نہج پر

جموں و کشمیر میں آج تقریبا 80 روز بعد کووڈ فعال کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 362 نئے کووڈ فعال کیسز درج کئے گئے جس کے بعد یہاں کیسز کی مجموعی تعداد 312156 ہو گئی ہے۔

راحت کی بات یہ ہے کہ جموں و کشمیر میں اب صرف 7759 فعال کیسز ہیں۔

خطہ میں اب تک 300135 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔ آج بھی 1224 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

کشمیر میں کووڈ کی وجہ سے 2188 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ جموں میں 2074 انتقال کر گئے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک 4262 افراد کووڈ سے فوت ہو چکے ہیں۔

جموں و کشمیر میں سب سے زیادہ کیسز سرینگر میں درج کئے گئے۔ یہاں 69227 کیسز درج ہوئے ہیں جن میں 1290 فعال ہیں۔

دوسرے نمبر پر سرمائی دارالحکومت جموں ہے۔ یہاں 52243 کیسز درج کئے گئے، جن میں 869 اکٹیو ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کورونا کی دوسری لہر کا نقطہ عروج ہم نے پار کیا: ڈاکٹر روف حسین

رواں برس فروری میں جموں و کشمیر میں 600 سے کم کووڈ فعال کیسز تھے اور مانا جاتا تھا کہ خطہ کورونا سے پاک ہو گیا ہے لیکن دوسری لہر کی تباہ کاریوں نے یہاں بھی اپنے نقوش چھوڑے اور تین ماہ میں سرگرم کیسز کی تعداد پچاس ہزار سے تجاوز کر گئی۔

چونکہ اب ملک بھر میں دوسری لہر ختم ہوتی جا رہی ہے اسلئے اس کا واضح اثر جموں و کشمیر میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.