ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: عدالتوں میں ورچول سماعت کی مدت میں توسیع

جموں و کشمیر میں عالمی وبا کے بڑھتے مثبت معاملات کے پیش نظر جموں و کشمیر سمیت لداخ کی عدالتوں میں ورچول سماعت کی مدت میں 30 اپریل تک کی توسیع کی گئی ہے۔

جموں و کشمیر: عدالتوں میں ورچول سماعت کی مدت میں توسیع
جموں و کشمیر: عدالتوں میں ورچول سماعت کی مدت میں توسیع
author img

By

Published : Apr 17, 2021, 1:21 PM IST

جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت معاملوں میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے ہفتے کے روز خطے کی تمام عدالتوں میں آن لائن سماعت کے اپنے حکم نامے میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ’’رواں مہینے کی پانچ تاریخ کو عدالت کی جانب سے جموں و کشمیر اور لداخ کی تمام عدالتوں میں سماعت آن لائن یعنی ورچوئل طریقے سے کیے جانے کے متعلق حکمنامے میں توسیع کی گئی ہے۔ اب رواں مہینے کی تیس تاریخ تک خطے کی کسی بھی عدالت میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔‘‘

پانچ اپریل کو جاری کیے گئے حکم نامے میں عدالت نے کہا تھا کہ ’’پورے ملک اور خاص طور پر مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت معاملات میں اچانک اضافے کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں جموں و کشمیر میں کورونا کے 1144 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔ ان معاملات میں 730 کشمیر صوبے سے ہے جبکہ دیگر 414 صوبہ جموں سے ہیں۔ اس کے علاوہ خطے میں عالمی وبا کے سبب دو افراد فوت ہو گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.