راج بھون کے ایک ترجمان نے بتایا کہ '14فروری 2019ء کو پلوامہ میں خود کش حملے میں سی آر پی ایف اہلکاروں کی ہلاکت کے تناظر میں رواں برس راج بھون میں ہولی تہوار کی کوئی بھی سرکاری تقریب منعقد نہیں ہوگی'۔
انہوں نے مزید بتایا 'گورنرنے کہا ہے کہ و ہ بھی اس برس ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی یاد میں ہولی نہیں منائیں گے'۔
تاہم گورنر موصوف نے ہولی کے موقع پر عوام کو مبارک باد دی ہے۔ اپنے پیغام میں گورنر نے کہا ہے کہ تہواروں کو منانا ہماری گوناگوں ثقافت کا ایک اہم حصہ ہے اور ان کی بدولت آپسی بھائی اور اخوت کے رشتوں کو مضبوط کرنے میں مدد ملتی ہے۔