ETV Bharat / state

'جموں و کشمیر کووڈ-19 پر قابو پانے کی بہتر پوزیشن میں' - جموں و کشمیر

جموں و کشمیر میں گاندربل، جموں، سانبہ اور شوپیان سمیت چار اضلاع نے اس زمرے میں 100 فیصد کوریج حاصل کی ہے، جبکہ باقی ماندہ اضلاع میں پیشرفت جاری ہے۔

'جموں و کشمیر کووڈ-19 پر قابو پانے کی بہتر پوزیشن میں'

author img

By

Published : May 26, 2021, 12:37 PM IST

جموں وکشمیر میں روزانہ کووڈ-19 کیسز کی تعداد کمی پر مرکزی سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ مثبت معاملات کی شرح میں 13 فیصد سے 6.2 فیصد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

مرکزی سکریٹری داخلہ اجے کمار بھلا کے مطابق 45 سال سے زیادہ عمر کے گروپوں کی ویکسینیشن کرنے کے لئے جموں و کشمیر ملک کے صف اول کے علاقوں میں شامل ہے، جس نے اپنی اہل آبادی کے 66 فیصد کو ٹیکہ لگایا ہے جو قومی اوسط 32 فیصد سے زیادہ ہے۔

یہ بات مرکزی سیکریٹری داخلہ نے ان کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران کہی جس میں تمام مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ-19 وبا کے انتظام کا جائزہ لیا گیا۔

اس اجلاس میں بتایا گیا کہ جموں و کشمیر کووڈ 19 وبا کی دوسری لہر کے خاتمے کے لئے معقول کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے جبکہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران فی ملین آبادی میں 3،946 معاملے رپورٹ ہوئے ہیں اور اسی عرصے میں فی ملین 62 اموات ہوئیں۔

چیف سکریٹری نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں کووڈ-19 کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے ٹیسٹنگ اور ٹیکہ لگانے کی صلاحیت دونوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

جموں و کشمیر میں گاندربل، جموں، سانبہ اور شوپیان سمیت چار اضلاع نے اس زمرے میں 100 فیصد کوریج حاصل کی ہے، جبکہ باقی ماندہ اضلاع میں پیشرفت جاری ہیں۔

18-45 عمر کے زمرے میں ویکسینیشن کو تیز کرنے کے لئے حکومت سے درخواست کی گئی کہ آئندہ مہینوں میں جموں و کشمیر کو ویکسین کی مستقل فراہمی فراہم کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.