جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تازہ اپڈیٹس کے پیش نظر 122 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ان 122 کورونا متاثر افراد میں 64 صوجہ جموں سے جبکہ 58 کشمیر سے ہیں۔
اس دوران خطے میں کووڈ-19 سے دو افراد کی موت بھی ہوئی ہے، یہ دونوں افراد صوبہ جموں سے تعلق رکھتے تھے۔ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ 22 ہزار 425 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
گذشتہ روز 267 افراد اس مہلک وبا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں، جن میں 116 افراد جموں سے اور 151 افراد کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ تازہ میڈیا بلیٹین کے مطابق خطے میں ایک لاکھ 22 ہزار 425 مثبت کیسز میں سے 2 ہزار 94 افراد ابھی بھی کووڈ-19 سے متاثر ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
کووڈ 19: دو شہریوں کے نئے اسٹرین سے متاثر ہونے کی جانچ شروع
خطے میں اب تک 1909 افراد کووڈ-19 سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ جموں میں ہلاکتوں کی تعداد کشمیر کے مقابلے کم رہی، جموں میں 711 افراد جبکہ کشمیر میں 1198 افراد اب تک ہلاک ہو چکے ہیں۔
تازہ بلیٹین کے مطابق خطے میں اب تک 4059790 کووڈ ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، جن میں سے 3937365 کیسز نیگیٹیو پائے گئے۔