ETV Bharat / state

کے سی سی آئی انتخابات کے لیے احکامات صادر

جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نئی انتظامی کمیٹی کے انتخابات کے لیے احکامات صادر کیے گئے ہیں

کے سی سی آئی انتخابات کے لیے احکامات صادر
کے سی سی آئی انتخابات کے لیے احکامات صادر
author img

By

Published : Sep 18, 2020, 11:03 PM IST

نئی کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے انتجابات منعقد کروانے کے لیے عدالت نے ڈپٹی کمشنر سرینگر کو نامز کیا ہے جبکہ ان انتخابات کی نگرانی کے لیے دو ریٹائرڈ ججوں کو مقرر کیا گیا ہے۔

چیمبر آف کامرس کی جانب سے سنئیر وکیل زڈ اے شاہ اور زبیر مہاجن کے درمیان ہوئی بحث کے دوران جسٹس علی محمد ماگرے نے انتخابات کے حوالے سے یہ احکامت صادر کئے ہیں۔

کے سی سی آئی کے ترجمان نے بتایا کہ انتخابات کا عمل 28 ستمبر سے شروع ہو کر 25 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

چیمبر کی موجودہ انتظامی کمیٹی دو سال کے عرصے کے لیے 2018 میں منتخب کی گئی تھی، لیکن کورونا لاک ڈاؤن کے پیش نظر دو سال کا عرصہ مکمل ہونے کے باوجود یہ انتخابات عمل میں نہیں لائے جاسکے۔ اگرچہ کمیٹی کی مدت کار میں کچھ وقت کے لئے توسیع بھی عمل میں لائی جاچکی ہے۔ تاہم اب اس کی توسیع شدہ مدت رواں برس 27 ستمبر کی شام کو ختم ہورہی ہے۔

چیبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نئی کمیٹی کی تشکیل کے لیے انتخابات کو صاف و شفاف طریقے میں منعقد کروانے کے لیے دو پرنسپل جج جاوید احمد کاوسہ اور عبدالواحد انتخابی نگران مقرر کیے گئے ہیں جبکہ اس پورے انتخابی عمل کو انجام دینے کے لئے تمام زمہ داریاں ڈپٹی کمشنر سرینگر کو سونپ دی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.