ETV Bharat / state

محکمہ انکم ٹیکس کا سرینگر کے کئی مقامات پر چھاپہ - سرینگر کے مضافاتی علاقہ زینہ کوٹ

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ محکمہ انکم ٹیکس کی ایک 14 رکنی ٹیم جس کی قیادت محکمہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کر رہے تھے، نے جمعہ کی صبح سرینگر کے مضافاتی علاقہ زینہ کوٹ میں نورا اسپتال سمیت چھ مقامات پر چھاپے ڈالے۔

محکمہ انکم ٹیکس کا سرینگر کے کئی مقامات پر چھاپے

author img

By

Published : Feb 19, 2021, 12:16 PM IST

Updated : Feb 19, 2021, 12:55 PM IST

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے مضافاتی علاقہ زینہ کوٹ میں محکمہ انکم ٹیکس نے جمعہ کے روز ایک پرائیویٹ اسپتال سمیت کئی مقامات پر چھاپے مارے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ محکمہ انکم ٹیکس کی ایک 14 رکنی ٹیم جس کی قیادت محکمہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر رابن بنسل کر رہے تھے، نے جمعہ کی صبح سرینگر کے مضافاتی علاقہ زینہ کوٹ میں نورا اسپتال سمیت چھ مقامات پر چھاپے ڈالے۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ٹیم نے پرائیویٹ اسپتال کے مالک نور محمد وگے ولد حاجی محمد اسماعیل وگے اور دیگر کئی افراد کی رہائش گاہوں پر بھی چھاپے ڈالے۔

آخری اطلاعات تک چھاپہ مار کارروائیاں جاری تھیں۔

Last Updated : Feb 19, 2021, 12:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.