سرینگر: ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سرینگر میں قائم درد کو بے اثر کرنے کا شعبہ یعنی Pain and Palliative Care سخت درد سے جوجھ رہے مریضوں کو راحت پہنچانے میں ان دنوں ایک اہم رول ادا کررہا ہے۔ سکمز صورہ کے بعد اس نوعیت کا یہ دوسرا شعبہ ہے جو کہ کینسر اور دیگر قسم کے درد میں مبتلا مریضوں کو کسی حد تک سکون پہنچا رہا ہے۔
ایس ایم ایچ ایس اہسپتال کے شعبہ pain and Palliative care کے کام کاج اور مریضوں کے لیے دستیاب سہولیات کے بارے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین نے شعبہ Anesthesiology Critical Care and Pain Management کی سربراہ ڈاکٹر رخسانہ نجیب سے خصوصی گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں امسال 10سنٹرز کو عملے کی تربیت دینے کی اجازت دی گئی ہے جن میں جی ایم سی سرینگر کا یہ سنٹر بھی شامل کیا گیا اور اس کے لیے ایمز سے سرٹیفیکیٹ بھی حاصل ہوگئی ہے۔ ڈاکٹر رخسانہ نے کہا کہ ایس ایم ایچ ہسپتال میں شعبہ pain and palliative care قائم ہونے سے سکمز صورہ میں مریضوں کا بوجھ کافی حد تک کم ہوا ہے کیونکہ درد سے جوجھ رہے جو کینسر مریض وہاں جاتے تھے، ان میں بیشتر بیمار درد سے راحت پانے کے لیے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال ہی آتے ہیں۔
مزید پڑھیں:
بات چیت کے دوران ڈاکٹر صاحبہ نے انستھیسیا اور درد کی نگہداشت شعبہ کے کام کاج اور دیگر سہولیات کے بارے میں تفصیلات فراہم کی وہیں انہوں نے وہ خدمات بھی گنوائیں جو ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کا شعبہ انستھیسیا جی ایم سی سے منسلک دیگر ہسپتالوں جیسے سی ڈی ہسپتال۔ بون اینڈ جوائنٹ۔ لل دید ہسپتال اور سپر اسپیشلیٹی انجام دے رہے ہیں۔