ترال میں سی آر پی ایف ہیڈکوارٹر یوگا کا عالمی دن منایا گیا
پورے ملک کے ساتھ ساتھ آج وادی کشمیر میں بھی عالمی یوگا دن منایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے آج جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں واقع سی آر پی ایف 180 بٹالین کے ہیڈکوارٹر پر بھی انٹرنیشنل یوگا ڈے کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں سی آر پی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ مقامی اسکولی طلباء نے شمولیت کی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ یوگا نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی صحت کے لیے بھی ٹھیک ہے اور یہ کہ یوگا کرنے سے انسان خود کو پُرامن محسوس کرتا ہے۔
اس موقع پر کمانڈنگ آفیسر ستیش کمار نے جوانوں اور طلباء پر زور دیا کہ وہ یوگا کو اپنا معمول بنائیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسکولی طلباء نے بتایا کہ یوگا کرنے سے ان کے دماغ کو راحت ملی ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ یوگا ہر دن کیا جائے اور اسکا پرچار کیا جائے۔ واضح رہے کہ سال 2014 میں مودی حکومت نے یوگا کو بین الاقوامی سطح پر پہچان دلائی۔ نریندر مودی نے 2014 میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں عالمی یوم یوگا منانے کا مطالبہ کیا، جسے قبول کر لیا گیا اور 21 جون 2015 کو پہلی بار بین الاقوامی سطح پر یوگا ڈے منایا گیا، تب سے ہر سال 21 جون کو یوگا ڈے منایا جاتا ہے۔
پلوامہ میں بین الاقوامی یوگا دن منایا گیا
ملک بھر کے ساتھ ساتھ آج وادی کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع پلوامہ میں بھی بین الاقوامی یوگا دن منایا گیا۔ یوگا دن کا افتتاح ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے کیا۔ پروگرام میں ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر پلوامہ آیوش آفسر پلوامہ اور اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے ساتھ ساتھ محمکہ آیوش اور دیگر محکموں کے اہلکاروں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر ماہرین نے لوگوں کو مختلف قسم کے یوگاہ ورزشیں کروائے تاکہ انہیں زمینی سطع پر یوگا کی اہمیت معلوم ہو سکے۔ ماہرین نے کہا یوگا محض ایک جسمانی سرگرمی نہیں ہے بلکہ یہ ایک قدیم جسمانی، ذہنی اور روحانی عمل ہے جس سے انسان کو کافی فائدہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا مستقل یوگا کرنے سے انسان کی ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں، جسم میں لچک پیدا ہوتی ہے، خون کا دوران بڑھتا ہے اور وہ بلڈپریشر نہیں بڑھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوگا قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے اور وزن کو کم کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ روزانہ یوگا کرنے سے انسان کسی بھی طرح کے دباؤ سے محفوظ رہ سکتا ہے اور ایک متوازن صحتمند طرز زندگی گزارتا ہے، جوکہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے لوگوں سے کہا کہ وہ یوگاہ کو اپنا معمول بنائے تاکہ ان کا جسم صحت مند رہنے کے ساتھ ساتھ مضبوط ہو سکے۔ جس وجہ سے ہم بیماری کے شکار ہونے سے بچ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا یوگا نہ صرف جسمانی بیماریوں کو دور کر سکتا ہے بلکہ روحانی طور پر بھی انسان کو فائیدہ پہنچاتا ہے۔اس لئے یوگا کو ہمیں اپنی زندگی کا معمعل بنانا چاہیے۔
بڈگام میں بین الاقوامی یوگا ڈے 2023 منایا گیا
بین الاقوامی یوگا ڈے 2023 آج جموں و کشمیر کے بڈگام میں سرکاری تھیم "یوگا فار واسودھیوا کٹمبکم" پر منایا جا رہا ہے، جو "ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل" کے طور پر بھی نمائندگی کرتا ہے۔ ہر گھر آنگن یوگ جس کا مطلب ہے ہر گھر کے آنگن میں یوگا۔یہ تھیم یوگا کی باقاعدہ مشق کے ساتھ کسی بھی امتیاز کے بغیر ہر فرد کے صحت مند وجود پر زور دیتا ہے۔
اس کوشش کے ایک حصے کے طور پر ضلع بڈگام میں بھی بین الاقوامی یوگا دن پورے جذبے اور جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ مرکزی تقریب کا انعقاد اسپورٹس اسٹیڈیم بڈگام میں کیا گیا جس میں ضلع انتظامیہ کے افسران، بڈگام کے مختلف اداروں کے طلباء اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس تقریب کا اہتمام ضلع انتظامیہ نے محکمہ آیوش بڈگام، ڈسٹرکٹ یوتھ اسپورٹس سروسز، محکمہ اسکولی تعلیم بڈگام اور نہرو یووا کیندر بڈگام کے اشتراک سے کیا تھا۔ تقریب میں چیف میڈیکل آفیسر بڈگام محمد ایوب بطور مہمان خصوصی اور متعلقہ محکموں کے دیگر معززین نے شرکت کی۔ اس موقع پر طلباء کی جانب سے یوگا کی مختلف سرگرمیاں پیش کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: Muslim Clerics Reaction On Yoga مسلم تنظیموں اور رہنماوں کا یوگا پر ردعمل
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے یوگا ڈے منانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یوگا انسان کے تمام پہلوؤں بشمول جسمانی، ذہنی، نفسیاتی اور روحانی سطحوں پر مدد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگا کا مطلب ہے اضافہ جسم، دماغ اور روح کی خوبصورتی میں اضافہ۔ لوگوں کی زندگیوں میں یوگا کی اہمیت پر مزید روشنی ڈالتے ہوئے سی ایم او نے کہا کہ جسمانی اور ذہنی نظم و ضبط کے ذریعے، یوگا ایک پرامن جسم اور دماغ کو حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے اور تناؤ اور اضطراب پر قابو پانے میں سہولت فراہم کرتا ہے۔
پروگرام کا اختتام ضلع آیوش آفیسر بڈگام کے شکریہ کے ساتھ ہوا، جنہوں نے یوگا اور فلاح و بہبود کے دیگر ذرائع کو فروغ دینے میں آیوش ہیلتھ اینڈ ویلنس سنٹرز کے کردار کے بارے میں بتایا اور لوگوں سے ان مراکز پر اس طرح کی سہولیات سے استفادہ کرنے پر زور دیا۔
سرینگر میں عالمی یوگا دن
مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر میں آج 21 جون کی مناثبت سے عالمی یوگا دن منایا گیا۔ جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منہوج سنہا نے اس موقع پر سرینگر کے مشہور بوٹنیکل گارڈن میں یوگا دن منایا،جس میں متعدد اعلیٰ افسران کے علاوہ اسکولی بچوں نے حصہ لیا۔ اس دوران وائٹ گلوب نامی سماجی رضا کار تنظیم نے سرینگر کی زبرون پارک میں عالمی یوگا دن منایا، جس میں درجنوں اسکولی بچوں نے حصہ لیتے ہوئے یوگا کیا۔ اس موقع پر بائیزہ نام کی طالبہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یوگا انسان کے لیے بہترین ورزش ہے، جس کے کرنے سے انسان کو کافی حد تک فائیدہ ہوتا ہے جبکہ ایک انسان کو ذہنی دباؤ سے کافی حد تک ریلیف پہونچتا ہے، اس دوران ایک اور طلبہ نے کہا کہ موجودہ وقت میں یوگا انسان کے لیے سب سے زیادہ فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔
گاندربل میں 13 بٹالین ایس ایس بی دگنیبل نے بین الاقوامی یوگا دن منایا
گاندربل میں 13 بٹالین ایس ایس بی دگنیبل نے صحت اور بہبود کو فروغ دیتے ہوئے گاؤں والوں اور طلباء کے ساتھ بین الاقوامی یوگا دن منایا۔ یہ تقریب 13 بٹالین کے کیمپس میں ایک پُرسکون ماحول کے دوران گاؤں بکورا، شوہامہ، دگنیبل اور وارفو کے بچوں کے درمیان منعقد ہوا۔ تقریب کے دوران یوگا کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ یوگا تقریب کا آغاز تجربہ کار انسٹرکٹرز کی قیادت میں ایک پرجوش یوگا سیشن کے ساتھ ہوا، جنہوں نے مختلف یوگا ایکسرسائز اور سانس لینے کی مشقوں کے ذریعے شرکاء کی رہنمائی کی۔
اس موقع پر مقامی لوگوں، طلباء اور تمام ایس ایس بی کے اہلکاروں نے یوگا سرگرمی میں حصہ لیا۔ تقریب نے مجموعی طور پر بہبود کو بڑھانے اور تناؤ کو کم کرنے کے لیے باقاعدہ مشق کی اہمیت پر زور دیا۔ یوگا کے علاوہ، جشن میں نشا مکت بھارت ابھیان پر معلوماتی ورکشاپس بھی منعقد کیا گیا۔ کمانڈنگ آفیسر 13 بٹالین سوم ناتھ نے اپنے علم کا اشتراک کیا اور منشیات کی لت سے نجات کی تکنیک کو بتایا۔ کمانڈنگ آفیسر سوم ناتھ نے تمام گاؤں والوں، طالب علموں اور جوانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اس تقریب کو کامیاب بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی یوگا ڈے منانے کے لیے اکٹھے ہو کر، ہم نے اپنی کمیونٹی میں صحت، خوشی اور مجموعی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کی طرف ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ یونٹ کے تمام افسران اور اہلکاروں نے بین الاقوامی یوگا ڈے کی تقریب میں شرکت کی۔
عالمی یوم یوگا ڈے کے موقع پر کولگام میں یوگا سیشن
عالمی یوم یوگا ڈے کے موقع پر آج ضلع کولگام کی عدلیہ کی جانب سے یوگا سیشن منعقد کیا گیا۔ جس میں پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کولگام محمد اشرف بٹ، ایڈیشنل سیشن جج پرویز اقبال، سی جے ایم عبدالقیوم اور منصف منیر احمد کے علاوہ پراسیکویشن آفیسر اعجاز احمد اور متلعہ محکموں کے ملازمین نے شرکت کی۔ اس موقع پر یوگا کی اہمیت اور اس سے جُڑے صحت کے نسخے بیان کیے گیے، دیر تک چلنے والے یوگا سیشن سے عدلیہ کے ججز اور ملازمین نے استفادہ حاصل کیا۔ متعلقہ محکموں کے افسران نے یوگا کو کافی فائدہ مند قرار دیا۔
وہیں محکمہ آیوش اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے یوگا دن کی مناسبت سے ضلع کے منی سکریٹریٹ میں ایک بہت بڑا پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر بلال محدین بٹ کے علاوہ مختلف محکموں کے آفسران اور طلبا وطلبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر یوگا اور اس کی اہمت کو اُجاگر کیا گیا۔ پروگرام میں آیوش کے نوڈل افسر ڈاکٹر عبدل رحمان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا پروگرام نہ صرف اس دن کیے جائیں بلکہ یوگا ہر ہلتھ اینڈ ولنس سینٹر میں کرایا جائے۔ واضح رہے کہ ضلع کے یوتھ سروس اینڈ اسپوٹس کی جانب سے سیاحتی مقام پر بھی یوگا کا اہتمام کیا گیا، جس میں محکمہ یوتھ سروس اینڈ اسپوٹس کے افسران کے علاوہ طلبا و طالبات کی کثیر تعداد موجود رہی۔