ETV Bharat / state

Army Rescues Trekkers: تھاجواس گلیشیر سے دو نوجوانوں کو ریسکیو کیا گیا

author img

By

Published : Jul 3, 2023, 6:38 PM IST

انڈیان ایئر فورس نے تھاجواس میں زخمی اور بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے دو کشمیری ٹریکرز کو ریسکیو کرکے انہیں اسپتال پہنچایا۔ Army Rescues Trekkers at Thajwas Glacier

تھاجواس گلیشیر سے دو نوجوانوں کو کیا گیا ریسکیو

سرینگر (جموں و کشمیر) : وادی کشمیر میں سونہ مرگ کے تھاجواس گلیشئر سے انڈین ائر فورس نے دو نوجوانوں کو ریسکیو کیا جو وہاں ٹریکنگ کے دوران بے ہوش پائے گئے تھے۔ کشمیر میں فوج کے 15ہویں کور کے ترجمان کے مطابق وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں - جن کی شناخت فیصل وانی اور ذیشان مشتاق کے طور پر ہوئی ہے - کو گلیشئر پر فوج نے زخمی اور بے ہوشی کی حالت میں دیکھا تھا۔

فوج نے کہا کہ نوجوانوں کو زمینی راستے سے لانا مشکل تھا کیونکہ تھاجواس گلیشیر پر کافی برف جمع ہوتی ہے۔ تاہم فوج نے سرینگر میں تعینات انڈین ائر فورس سے رابطہ کیا اور ایک ہیلی کاپٹر سے ریسکیو ٹیم کی گزارش کی۔ ترجمان نے بتایا کہ ائر فورس نے فوج کی گزارش پر بروقت عمل کیا اور سرینگر سے تھاجواس تک ہیلی کاپٹر روانہ کیا جہاں ان دونوں نوجوانوں کو ریسکیو کیا گیا۔

فوج کے مطابق تھاجواس پر ہیلی کاپٹر لیڈ نہیں کر سکتا ہے تاہم ہیلی کاپٹر زمین کے نزدیک گردش کرتا رہا اور ریسکیو ٹیم نے انکو ہیلی کاپٹر میں پہنچایا۔ انڈین آرمی نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ غور طلب ہے کہ مذکورہ نوجوان تھاجواس گلیشئر پر ٹریکنگ اور مونٹینرگ کرنے گئے تھے جس دوران وہ وہ ناسازگار حالات میں پائے گئے۔

مزید پڑھیں: Army Rescues Pregnant Woman رامبن کے برفانی علاقہ میں فوج کی بروقت مدد سے حاملہ خاتون کی جان بچی

واضح رہے کہ وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے سونہ مرگ علاقے میں تھاجواس گلیشئر ہے جہاں ہر سال ہزاروں ملکی و غیر ملکی ٹریکٹرز اور مونٹینرز سیر و تفریح کے لئے جاتے ہیں۔ چونکہ تھاجواس گلیشئر کافی وسیع ہے جس کے سبب اس پر سال بھر برف جمع رہتی ہے جس کی وجہ سے یہ کافی معروف مقام ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.