ETV Bharat / state

Army Pays Homage to Assault Dog: فوج نے کیا 'زوم' کو خراج پیش

author img

By

Published : Oct 14, 2022, 3:37 PM IST

بارہمولہ میں فوج کا تربیت یافہ سنیفر ڈاگ انکائونٹر کے دوران ہلاک ہونے کے چند ماہ بعد ہی بھارتی فوج 'زوم' نامی ایک اور 'کینائن واریئر' سے محروم ہو گئی۔ Wreath Laying Ceremony of Army Dog

Dog Killed during encounter in South Kashmir
فوج نے کیا ’زوم‘ کو خراج پیش

سرینگر: چنار وار میموریل، بی بی کینٹ، سرینگر میں ایک پر وقار تقریب کے دوران فوج نے ’’آرمی کینائن واریئر زوم‘‘ کو خراج پیش کیا۔ ’زوم‘ 10 اکتوبر 2022 کو ضلع اننت ناگ کے ٹینگپاوا میں پیش آئے تصادم کے دوران شدید زخمی ہو گیا۔ فوج کے تربیت یافتہ کتے ’زوم‘ کو آرمی بیس کیمپ اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں وہ گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہو گیا۔ Indian Army Pays Homage to Elite Assault Dog

کینائن واریئر ’زوم‘ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے دوران چنار کور کے لیفٹیننٹ جنرل اے ڈی ایس اوجلا، جی او سی چنار کور نے ’بہادر سپاہی‘ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ فوجی بیان کے مطابق ’’10 اکتوبر کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں آپریشن کے دوران ’زوم‘ نے دہشت گردوں کے صحیح مقام کی نشاندہی کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ تاہم اس عمل میں نڈر کینائن کو 02 گولیاں لگیں اور اس کے باوجود ’زوم‘ نے دوسرے چھپے ہوئے دہشت گرد کو ڈھونڈ نکالا اور ٹارگٹ ایریا سے واپس لوٹا اور خون کی شدید کمی کے باعث بے ہوش ہوگیا۔‘‘ Elite Assault Dog Zoom

یاد رہے کہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں دو ماہ قبل ایک انکائونٹر کے دوران اسی طرح فوج کا تربیت یافتہ سنیفر کتا زخمی ہونے کے بعد ہلاک ہو گیا تھا۔ چند ماہ کے اندر ہی فوج ’زوم‘ نامی ایک اور تربیت یافتہ کتے سے محروم ہو گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.