ETV Bharat / state

بی جے پی کا پارٹی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ - سیاسی سرگرمی یا تقریب میں حصہ

مرکز کے زیر انتظام لداخ کے گلوان خطے میں چینی اور بھارتی افوج کے مابین پر تشدد جھڑپ اور متعدد بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بی جے پی (جموں و کشمیر) نے تمام پارٹی سرگرمیوں کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بی جے پی کا پارٹی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ

author img

By

Published : Jun 17, 2020, 6:21 PM IST

لداخ میں چین اور ہندوستانی افوج کے درمیان کشیدگی اور پر تشدد جھڑپ میں ہوئی ہلاکتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جموں و کشمیر بی جے پی ونگ نے پارٹی کے تمام پروگراموں کو ملتوی کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

جموں و کشمیر بی جے پی کے میڈیا انچارچ ڈاکٹر پردیپ ملہوترا نے اس بات کی جانکاری دی۔ انہوں نے کہا: ’’لداخ میں چین اور ہندوستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ لیا گیا کہ جموں کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کسی بھی سیاسی سرگرمی یا تقریب میں حصہ نہیں لے گی جب تک کہ دوبارہ اس بارے میں کوئی فیصلہ نہ لیا جائے۔‘‘

واضح رہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب مرکز کے زیر انتظام لداخ کے گلوان خطے میں چینی اور بھارتی افوج کے مابین جھڑپ میں بیس فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔

دریں اثناء اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریز نے اس واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.