ETV Bharat / state

نگروٹہ انکاؤنٹر: وزارت خارجہ نے غیرملکی سفیروں کو پاکستان کے رول سے آگاہ کیا

author img

By

Published : Nov 24, 2020, 7:18 AM IST

Updated : Nov 24, 2020, 7:29 AM IST

ہیڈ آف مشنز کے گروپ کو کہا گیا کہ پاکستان مسلسل بھارت میں عسکری کارروائیوں کو انجام دینے کی فراق میں رہتا ہے اور یہاں کے امن و امان میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کرتا ہے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت نے عسکری کارروائی کی منصوبہ بندی میں پاکستان کے براہ راست کردار کے بارے میں ہیڈ آف مشنز کے ایک منتخب گروپ کو جانکاری فراہم کی ہے۔ یہ معلومات حال ہی میں جموں و کشمیر کے نگروٹہ میں جیش محمد کے چار عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے تعلق سے تھی۔

ذرائع کے مطابق ہیڈ آف مشنز کو ایک تفصیلی معلوماتی دستاویز فراہم کیا گیا جس میں اس واقعے کی تفصیلات پیش کی گئیں اور ساتھ ہی ان اشیاء اور گولہ بارود کی فہرست سے بھی آگاہ کیا جو ہلاک شدہ عسکریت پسندوں سے برآمد ہوئی تھی، جو ان کے پاکستانی ہونے کی تصدیق کرتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سفیروں کو یہ بھی بتایا گیا کہ عسکریت پسند کیسے بھارت میں داخل ہوئے، جو سانبا سیکٹر میں زیرزمین سرنگ دریافت ہونے سے واضح ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سفیروں کو بتایا گیا کہ پولیس اور انٹلیجنس حکام کی ابتدائی تفتیش اور بازیاب شدہ اے کے 47 رائفلز اور دیگر اشیاء پر نشانات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ عسکریت پسندوں کا تعلق پاکستان میں مقیم عسکری تنظیم جیش محمد سے تھا۔

مشنز کے گروپ کو کہا گیا کہ پاکستان مسلسل بھارت میں عسکری کارروائیوں کو انجام دینے کی فراق میں رہتا ہے اور یہاں کے امن و امان میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کرتا ہے۔

ذرائع کے مطابق 'ہلاک شدہ عسکریت پسند فروری 2019 میں پلوامہ حملے کے بعد سے بھارت میں بڑے حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔'

ان کا کہنا تھا کہ یہ جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی (ضلعی ترقیاتی کونسل) انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی منصوبہ بندی بنا رہے تھے، تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے ان کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

سکریٹری خارجہ ہرش وردھن نے ہیڈ آف مشنز کے منتخب گروپ کو اس واقعے کے سیکیورٹی اور سفارتی مضمرات سے آگاہ کیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مشنز کے سربراہان کو جموں و کشمیر کی صورتحال کو غیر مستحکم کرنے اور بلدیاتی انتخابات اور جمہوریت میں خلل ڈالنے کے لئے پاکستان کی مستقل کوششوں سے حساس کیا گیا۔

Last Updated : Nov 24, 2020, 7:29 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.