ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج - کشمیر میں درجہ حرارت میں اضافہ

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 14 جولائی تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ وہیں وادی میں 15 سے 24 جولائی تک کئی مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ Increase in night temperature in Kashmir

کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج

author img

By

Published : Jul 11, 2023, 3:13 PM IST

سری نگر: وادی کشمیر میں موسم میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج ہونے لگا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 14 جولائی تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران کیں کہیں بارشوں کے مختصر مرحلے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 15 سے 24 جولائی تک کئی مقامات پر رک رک کر بارشوں کے 70 فیصد امکانات ہیں۔

ادھر وادی میں سری نگر کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج ہوا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت16.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت17.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: UP Weather Update ہماچل اور اتراکھنڈ میں شدید بارش کے بعد یوپی میں الرٹ

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت10.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت10.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت15.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت15.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت16.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.