ETV Bharat / state

Corona Vaccination: سرینگر میں صرف 84 فیصد لوگوں کی ٹیکہ کاری مکمل - ویکسین کا دوسرا ڈوز

جموں و کشمیر میں اگرچہ ہر گزرتے دن کے ساتھ عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے تاہم اس کے باوجود ابھی بھی 30لاکھ سے زائد افراد کو کورونا مخالف ویکسین (Corona Vaccination) کی دوسری خوراک نہیں دی گئی ہے۔

سرینگر ضلع میں صرف 84فیصد لوگوں کی ٹیکہ کاری مکمل ہوئی ہے

author img

By

Published : Nov 22, 2021, 1:45 PM IST

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں 18نومبر تک 30فیصد لوگوں کو ویکسین (Corona Vaccination) کا دوسرا ڈوز دینا باقی ہے۔

جموں و کشمیر میں 95لاکھ 65ہزار 799افراد کو کورونا مخالف ویکسین کا پہلا ڈوز دیا گیا جن میں سے 64لاکھ 93ہزار 729افراد کو دونوں ڈوز جبکہ 30لاکھ 72ہزار 70افراد کو دوسرا ڈوز دینا باقی ہے۔

سرینگر ضلع میں 9لاکھ 61ہزار 688افراد کو پہلا اور 7لاکھ 78ہزار 721افراد کو دونوں ڈوز دئے گئے ہیں۔ یہاں ابھی 1لاکھ 74ہزار افراد کو ویکسین کا دوسرا ڈوز دینا باقی ہے۔ سرینگر میں ابھی صرف 84فیصد لوگوں کی ٹیکہ کاری مکمل ہوئی ہے۔

اسی طرح ضلع کولگام میں 4لاکھ 2ہزار 232افراد کو ویکسین کا پہلا جبکہ 2لاکھ 53ہزار 855افراد کو دونوں ڈوز دئے گئے۔ ابھی 1لاکھ 48ہزار 377افراد کو دوسرا ڈوز نہیں دیا گیا ہے۔ یہاں صرف 64فیصد ٹیکہ کاری مکمل ہوئی ہے۔

شوپیاں ضلع میں 2لاکھ 3ہزار408افراد کو پہلا جبکہ 1لاکھ 29ہزار105کو ڈوسرا ڈوز دیا گیا ہے۔ ضلع میں 74ہزار 303افراد کو دوسرا ڈوز دینا باقی ہے۔ شوپیان میں 64فیصد ٹیکہ کاری مکمل ہوگئی ہے۔

بانڈی پورہ میں 1لاکھ 76ہزار 981افراد کو دونوں ڈوز دئے گئے ہیں جبکہ 1لاکھ27ہزار 112افراد کو ایک ڈوز دینا ابھی باقی ہے۔

ضلع اننت ناگ میں 4لاکھ 88ہزار 419افراد نے کورونا مخالف ویکسین کے دونوں ڈوز لیے ہیں جبکہ 2لاکھ 73ہزار780افراد کا دوسرا ڈوز ابھی باقی ہے۔ اننت ناگ ضلع میں 66فیصد ٹیکہ کاری مکمل ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں؛ ویکسینیشن مہم کے باوجود کولکاتا اور شمالی 24 پرگنہ میں کورونا کے کیسز میں اچانک اضافہ

بارہمولہ ضلع میں 5لاکھ 43ہزار 318افراد کو دونوں ڈوز دئے گئے جبکہ یہاں 2لاکھ36ہزار 331افراد کو کورونا مخالف ویکسین کا دوسرا ڈوز دینا باقی ہے۔ ضلع میں صرف 71فیصد ٹیکہ کاری مکمل ہوئی ہے۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں 68فیصد ٹیکہ کاری مکمل ہوئی ہے۔ پلوامہ ضلع میں 2لاکھ 89ہزار 124افراد کو کورونا ویکسین کے دونوں ڈوز لئے ہیں جبکہ پلوامہ میں 68فیصد لوگوں کی ٹیکہ کاری مکمل ہوگئی ہے۔

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں 67فیصد لوگوں کی ٹیکہ کاری مکمل ہوگئی ہے۔ جبکہ بڈگام میں 64فیصد ٹیکہ کاری مکمل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.