ETV Bharat / state

وادی میں پہلی مرتبہ ریٹروگریڈ طریقہ کار سے دل کا کامیاب آپریشن - ماہرین امراض قلب

کشمیر وادی کے ماہرین امراض قلب کی جانب سے پہلی مرتبہ ریٹروگریڈ طریقہ کار سے دل کا کامیاب آپریشن انجام دیا گیا ہے۔

پہلی مرتبہ ریٹروگریڈ طریقہ کار سے کیا گیا ہارٹ کا کامیاب آپریشن

author img

By

Published : Feb 6, 2021, 10:10 PM IST

کئی ماہ سے مریض کے ہارٹ کی شریانیں بند تھیں، جس وجہ سے مریض کو چلنے پھرنے میں کافی درد محسوس ہونے کے علاوہ سانس پھولنے کی بھی شکایت رہتی تھی ۔

پہلی مرتبہ ریٹروگریڈ طریقہ کار سے کیا گیا ہارٹ کا کامیاب آپریشن
اگرچہ اس تکلیف کے علاج کے لیے اکثر پیچیدہ بائی پاس سرجری عمل میں لائی جاتی ہے، تاہم ماہر امراض قلب ڈاکٹر سعد مقبول اور ڈاکٹر عرفان نے اپنے ٹیم کے ہمراہ ریٹروگریڈ سرجری سے مریض کو دو اسٹنٹ کی پیوند کاری عمل میں لاکر ٹھیک کیا۔ اس کامیاب آپریشن کے بعد مریض کو اہسپتال سے رخصت بھی کیا جاچکا ہے۔ ریٹروگیڈ طریقہ کار وادی کشمیر میں امراض قلب کے شعبے میں ہارٹ میں بند شریانوں کو کھولنے اور سرجری کے اعتبار سے اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہے جس کی بدولت مریض بنا کسی پیچیدگی کے بہ آسانی صحت یاب ہورہا ہے۔ کامیاب ریٹروگریڈ سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نامہ نگار پرویز الدین نے اس طریقہ کار کو انجام دینے والے ماہر امراض قلب ڈاکٹر عرفان احمد بٹ سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ یہ ایک کامیاب سرجری رہی ہے جس سے مریض بنا کسی چیر پھاڑ کے ٹھیک ہوگیا۔ ڈاکٹر عرفان نے کہا کہ وہ اس طریقہ کار کو انجام دینےسے قبل انہوں نے سکمز صورہ اور ایس ایم ایچ ایس اہسپتال میں کئی ورکشاپ بھی کیے تھے۔ لیکن آج کشمیروادی میں ہارٹ کے ریٹروگریڈ طریقہ علاج کو کامیابی کے ساتھ انجام دیا گیا جسے خوش آئند اور کامیاب پہل قرار دیا جاسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.