ETV Bharat / state

Farooq Abdullah On JK Situation اگر حالات اچھے ہیں تو جامع مسجد میں نماز کیوں نہیں ہوئی، ڈاکٹر فاروق عبداللہ - پونچھ میں فوجی گاڑی پر حملہ

نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پونچھ حملے میں فوج کی کارروائی پر سوال اٹھاتے ہوئے الزام عائد کیا کہ یہ ان کی غلطی سے ہوا ہے لیکن اب وہ بے گناہوں کو پکڑیں گے اور انہیں ہراساں کیا جائے گا۔ یہ غلط ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ
ڈاکٹر فاروق عبداللہ
author img

By

Published : Apr 22, 2023, 9:16 PM IST

اگر حالات اچھے ہیں تو جامع مسجد میں نماز کیوں نہیں ہوئی، ڈاکٹر فاروق

سرینگر: نیشنل کانفرنس صدر اور ممبر پارلیمنٹ برائے سرینگر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ بد قسمتی سے پھر ایک بار انتظامیہ نے تاریخی جامع مسجد میں نماز عید ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے ایک سوالیہ انداز میں کہا کہ اگر مرکزی سرکار کشمیر میں حالات ٹھیک ہونے کے دعوے اور امن کے دعوے کر رہی ہے تو پھر کیا جواز بنتا ہے کہ یہاں کے لوگوں کو عید الفطر کے موقعے پر تاریخی جامع مسجد میں نماز عید ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے موقعے پر جامع مسجد میں نماز عید ہونی چاہیے اور حکومت کو اس کی طرف دیکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہ غلط ہے کہ وہاں کے لوگوں کو مسجد میں نماز پڑھنے نہیں دیتے۔انہوں نے کہا کہ میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی عمر فاروق کی رہائی کو یقینی بنانا چاہیے۔ بتادیں کہ تاریخی جامع مسجد میں اس بار بھی نماز عید ادا نہیں کی جاسکی حالانکہ جمعت الوداع کی اجتماعی نماز خوش اسلوبی کے ساتھ ادا ہونے کے بعد امید پیدا ہوگئی تھی کہ انتطامیہ کو نماز کی ادائیگی پر روک لگانے کی کوئی ضرورت درپیش نہیں ہوگی۔ دراصل اوقاف اسلامیہ جامع مسجد نے اعلان کیا تھا کہ اس وسیع و عریض مسجد میں صبح نو بجے نماز عید ادا کی جائیگی۔ لیکن آج سویرے اس وقت صورتحال تبدیل ہوگئی جب سرکاری انتظامیہ کے اراکین نے اوقاف انتظامیہ کو مطلع کیا کہ وہ نو بجے کے بجائے صبح سات بجے ہی نماز کا اہتمام کریں۔ اس تجویز سے مسجد انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی چنانچہ انتظامیہ کے فرمان پر اندرونی بحث و تمحیص کی گئی جس کے بعد اوقاف انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ جامع مسجد مین نماز عید ادا نہیں کریں گے۔ ان کے مطابق وقت کی تبدیلی سے نمازیوں کو کنفیوژن ہوگا جس سے شہر میں ایک ہیجانی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے۔

پونچھ حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ اس حملے کی تحقیقات اب تک شروع ہوئی ہے اور سکیورٹی فورسز کو اس حملے میں تفتیش کے دوران بے قصور لوگوں کو گرفتار نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ بے گناہ لوگ سکیورٹی فروسز کی تفتیش کا شکار نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ غلطی ان لوگوں کی ہے اور یہ لوگ ان بے گناہوں کو پکڑتے ہے اور پھر ان کو سخت مار پیٹ کرتے ہے،یہ غلط طریقہ ہے اور یہ نہیں ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں: Eid ul Fitr 2023 درگاہ حضرت بل سرینگر میں ہزاروں فرزندان توحید نے نماز عید ادا کی

بتادیں کہ دو روز قبل پونچھ میں ایک فوجی گاڑی میں آتشزدگی سے پانچ فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ فوج ترجمان کے مطابق گاڑی پر عسیکریت پسندوں نے گریننڈ سے حملہ کیا جس کی وجہ سے گاڑی میں آگ لگ گئی۔ اس واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارروائیاں شروع کی۔ سکیورٹی فروسز نے اس سلسلے میں کئی افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.