ETV Bharat / state

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی سکیورٹی میٹنگ

جمعرات کو سرینگر میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کشمیر کی تازہ ترین سکیورٹی صورت حال کا ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کے دوران تفصیلی جائزہ لیا۔ میٹنگ کے دوران کشمیر میں امن وامان کو برقرار رکھنے اورموسم سرما کے حوالے سے حکمت عملی تشکیل دی گئی۔ Latest security situation in Kashmir

High level security meeting chaired by Lt Governor Manoj Sinha

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 17, 2023, 9:18 AM IST

Updated : Nov 17, 2023, 9:34 AM IST

سرینگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو کشمیر صوبے کی سکیورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔ معلوم ہوا ہے کہ میٹنگ کے دوران منوج سنہا نے عسکریت پسندی کے ماحولیاتی نظام کو پوری طرح سے ختم کرنے اور سرگرم عسکریت پسندوں کو جلد ازجلد کیفر کردار تک پہنچانے کے احکامات صادر کئے۔ اطلاعات کے مطابق جمعرات کو سرینگر میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کشمیر کی تازہ ترین سکیورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کے دوران تفصیلی جائزہ لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران کشمیر میں امن وامان کو برقرار رکھنے اورموسم سرما کے حوالے سے حکمت عملی تشکیل دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: منوج سنہا نے کی تیر انداز شیتل دیوی، راکیش کمار سے خصوصی ملاقات
ذرائع نے مزید بتایا کہ موسم سرما کے مہینوں یعنی نومبر سے مارچ تک سکیورٹی ایجنسیوں کی طرف سے اپنائی جانے والی حکمت عملی پر تفصیلی غور و غوض کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ میں داخلہ سیکریٹری آر کے گوئل، چیف سیکریٹری اے کے مہتا، صوبائی کمشنر کشمیر ، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آر آر سوئن، اے ڈی جی پی لا اینڈ آرڈر وجے کمار ، آئی جی کشمیر وی کے بردھی اور سبھی 10 اضلاع کے ضلعی ترقیاتی کمشنروں نے شرکت کی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق میٹنگ کے دوران ایل جی منوج سنہا نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ کشمیر میں اس وقت پر امن ماحول ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے عسکریت پسندی کے ماحولیاتی نظام اور باقی ماندہ عسکریت پسندوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی خاطر سکیورٹی گرڈ کو مزید مضبوط کرنے پربھی زور دیا۔
(یو این آئی)

Last Updated : Nov 17, 2023, 9:34 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.