مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرینگر میں جہاں موسم سرما کی آمد سے سردی کی لہر میں شدید اضافہ ہوا ہے، وہیں علاقے کے مختلف حصوں میں مسلسل پانچ دنوں سے دھند چھائی ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے پہلے ہی سرینگر میں دھند بڑھنے کی پیش گوئی کی تھی جس کی وجہ سے سردی میں بھی مزید اضافہ ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے اسٹنٹ ڈاریکٹر محمد حسین میر کے مطابق سڑکوں پر دھول رہنے کی وجہ سے دھند ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بی جے پی اور آر ایس ایس فرقہ پرست جماعتیں ہیں: محبوبہ مفتی
واضح رہے کہ دھند کا اثر گاڑیوں کی رفتار پر بھی پڑا ہے اور اکثر گاڑیوں کو صبح کے وقت کچھوے کی رفتار سے چلتے ہوئے دیکھا گیا۔