ETV Bharat / state

گلمرگ میں جنگلات کی اراضی سے متعلق رپورٹ طلب - removal of encroachments

جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں واقع صحت افزا مقام گلمرگ میں موجودہ 5190 جنگلاتی اراضی کے حوالے سے جموں و کشمیر عدالت عالیہ نے مرکزی زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی ہے۔

گلمرگ میں جنگلات کی اراضی سے متعلق ہدایت

author img

By

Published : Aug 28, 2020, 1:38 PM IST

مفاد عامہ کی ایک عرضی پر سماعت کے دوران چیف جسٹس گیتا متل اور جسٹس پونیت گپتا پر مبنی عدالت عالیہ کے ڈویژن بینک نے جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹری سے کہا ہے کہ 'عدالت کو ڈویژنل فاریسٹ آفیسر ٹنگمرگ کی جانب سے دائر کی گئی ایک رپورٹ پر غور کرنے کے بعد زمینی صورتحال کی ایک رپورٹ پیش کریں۔'

رپورٹ کے مطابق 5190 کنال اور پانچ مرلہ زمین بطور مقبوضہ جنگلات ہے۔ اس زمین کو یا تو گلمرگ کے جنگلات میں شمار کرنا چاہیے تھا یا پھر انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی فرمان جاری ہونا چاہیے تھا۔

قابل ذکر ہے کہ ایک سرکاری فرمان کے مطابق تقریباً 15000 کنال زمین گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو دی گئی ہے اس میں 5190 کنال جنگلات زمین بھی موجود ہے۔'

رپورٹ میں ڈویژنل فاریسٹ آفیسر نے دعویٰ کیا ہے کہ 'اس جنگلاتی اراضی میں سے 13 مرلوں پر ہوٹل خیبر اور سات مرلوں پر ہوٹل کاسل نے قبضہ کر رکھا ہے جس کے بعد ان دونوں ہوٹل مالکان کو نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔'

عدالت نے ان الزامات کا سنگین نوٹس لیتے ہوئے ہوٹل مالکان کو جنگلاتی اراضی کو خالی کرنے کا حکم دیا ہے اور وہ اگر عدالت کے احکامات پر سختی سے عمل نہیں کرتے تو ان پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.