ETV Bharat / state

برڈ فلو: جموں و کشمیر میں پولٹری کی درآمد پر پابندی عائد

author img

By

Published : Jan 7, 2021, 10:46 PM IST

حکومت کے پرنسپل سکریٹری نوین کے چودھری کی جانب سے جاری حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ 'اس حالات کے مطابق اس فیصلے پر نظرثانی کی جائے گی۔'

برڈ فلو: حکومت نے جموں و کشمیر میں پولٹری کی درآمد پر پابندی عائد کردی

برڈ فلو کے خدشات کے پیش نظر جموں و کشمیر حکومت نے جمعرات کے روز پڑوسی ریاستوں سے پولٹری کی درآمد پر پابندی عائد کردی۔

جموں و کشمیر میں برڈ فلو کے معاملوں کی روک تھام کے لئے حکومت نے جموں و کشمیر میں بیرون ریاستوں سے پولٹری کی درآمد پر پابندی عائد کی ہے۔ یہ اعلان جموں و کشمیر کی ہمسایہ ریاستوں میں برڈ فلو کے پھیلاؤ کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

حکومت نے جموں و کشمیر میں پولٹری سمیت زندہ پرندوں کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ یہ پابندی 14 جنوری تک نافذ العمل رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ادھم پور: مشتبہ حالت میں 153 کوؤں کی موت

واضح رہے ملک کی کئی ریاستوں میں برڈ فلو کی دستک کے درمیان ادھم پور میں کوؤں کی مشتہ حالت میں موت نے متعلقہ افسران کے کان کھڑے کر دیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.