ETV Bharat / state

Covid Spike In Kashmir کورونا کیسز بڑھنے کی صورت میں گائیڈ لائنز جاری کی جائیں گی، صوبائی کمشنر کشمیر - کشمیر میں کووڈ صورتحال

ڈویژنل کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے کہا کہ کشمیر میں کووڈ کی صورتحال ابھی قابو میں ہے اور اس پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور کورونا کیسز میں اضافہ ہونے کی صورت میں گائیڈ لائنز جاری کی جائیں گی۔

Etv Bharatguidelines-will-be-issued-in-case-of-increase-in-corona-cases-in-kashmir-div-comm-kashmir
کورونا کیسز بڑھنے کی صورت میں گائیڈ لائنز جاری کی جائیں گی، صوبائی کمشنر کشمیر
author img

By

Published : Apr 5, 2023, 5:04 PM IST

سرینگر: صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافہ ہونے کی صورت میں گائیڈ لائنز جاری کی جائیں گی۔تاہم انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ کورونا صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، فی الوقت گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔موصوف صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔ کورونا کیسز میں اضافہ درج ہونے کے متعلق پوچھے جانے پر انہوں نے کہاکہ 'ابھی صورتحال قابو میں ہے اس پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے'۔ان کا کہنا تھا کہ 'اگر کیسز بڑھتے ہیں تو گائیڈ لائنز جاری کی جائیں گی'۔

صوبائی کمشنر کشمیر بدھوری نے کہا کہ اگر کسی کو لگ رہا کہ وہ کورونا کا شکار ہوا ہے تو اس کو ٹیسٹ کرکے گائیڈ لائنز پر عمل در آمد کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ یہاں سیاحت کا سیزن شروع ہوا ہے اور ٹلپ گارڈن کو دیکھنے کے لئے دنیا بھر سے سیاح آرہے ہیں۔ اسمارٹ سٹی کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کو تکمیل تک پہنچنے کے لئے 15 اپریل تک ڈیڈ لائن دی گئی ہے تاہم فٹ پاتھ، سائیکل ٹریک وغیرہ کا کام مکمل کرنے کے لئے مزید پندرہ بیس دنوں کا وقت دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: Jammu and Kashmir Corona Update جموں وکشمیر میں کورونا کے یومیہ کیسز میں غیر معمولی اضافہ

بتادیں کہ جموں وکشمیر میں پچھلے کئی دنوں سے کووڈ کے یومیہ کیسز میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جس کے پیش نظر سبھی طبی مراکز کو الرٹ پر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے معلوم ہوا ہے کہ سیکریٹری ہیلتھ نے سبھی چیف میڈیکل آفیسران کو ٹیسٹنگ میں اضافہ کرنے کے احکامات جاری کئے ۔اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر میں پچھلے کئی دنوں سے کورونا کے یومیہ معاملات میں اچھال دیکھنے کو ملا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کووڈ کیسوں میں اضافہ کے بیچ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے سبھی چیف میڈیکل آفیسران کو ہدایت دی کہ ٹیسٹنگ میں اضافہ کیا جائے

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.