ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: یوم آزادی کی تقریبات میں سرکاری افسران کی شرکت لازمی - سری نگر میں یوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب

سرکلر میں محکمہ ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور جموں و کشمیر روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ناظمین سے کہا گیا ہے کہ وہ ملازمین کے لئے بسوں کا انتظام کریں۔

جموں و کشمیر: یوم آزادی کی تقریبات میں سرکاری افسران کی شرکت لازمی قرار

author img

By

Published : Aug 13, 2020, 7:48 PM IST

جموں کشمیر انتظامیہ نے جمعرات کو ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں تمام سینئر ملازمین کو ہدایت دی ہے کہ وہ پندرہ اگست کے روز منعقد کی جانے والی تقریب میں شرکت کریں۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق "یوم آزادی ایک اہم قومی دن ہے جو ہر برس پندرہ اگست کو منایا جاتا ہے۔ چونکہ یہ بھارت کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے اسی لیے تمام سرکاری ملازمین کی یہ اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس دن کے حوالے سے ہونے والی تقریبات میں شرکت کریں۔"

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "سرینگر اور جموں میں قیام ملازمین جو انڈر سیکرٹری کے عہدے پر یا دیگر اعلی عہدوں پر فائز ہیں وہ پندرہ اگست کو یوم آزادی کی تقریب میں شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم سری نگر یا پریڈ گراؤنڈ جموں میں شامل ہو۔"

اس کے مزید ملازمین کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ "اگر کوئی ملازم صحت ناساز ہونے کی وجہ سے تقریب میں شرکت نہیں کر سکتا تو انہیں قبل از وقت اپنے اعلی عہدیدار سے اجازت حاصل کرنی ضروری ہے۔"

جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ جس کا کام کاج خود اس یونین ٹریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا دیکھ رہے ہیں، نے سرکولر نمبر 19 جی اے ڈی آف 2020 مورخہ 13 اگست 2020 میں تمام سرکاری عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ 15 اگست کی تقریبات میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔

محکمے کے ایڈیشنل سکریٹری روہت شرما کی جانب سے جاری اس سرکولر میں کہا گیا ہے: 'یوم آزادی ایک اہم قومی دن ہے جو ہر سال 15 اگست کو منایا جاتا ہے۔ ہر سرکاری ملازم کا فرض بنتا ہے کہ وہ اس موقع کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریبات میں شرکت کریں'۔

سرکولر میں محکمہ ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور جموں و کشمیر روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ناظمین سے کہا گیا ہے کہ وہ ملازمین کے لئے بسوں کا انتظام کریں۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں یوم آزادی کے سلسلے میں فل ڈریس ریہرسل تقاریب منعقد

بتادیں کہ گرمائی دارالحکومت سری نگر میں یوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب ہائی سیکورٹی زون سونہ وار میں واقع شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔

یہ تقریب ایئر پورٹ روڑ پر واقع بخشی اسٹیڈیم میں منعقد کی جاتی تھی، تاہم وہاں مرمت کا کام جاری ہونے کی وجہ سے اس تقریب کو امسال بھی شیر کشمیر اسٹیڈیم میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دریں اثنا سری نگر میں یوم آزادی کی تقریبات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے اور عسکریت پسندوں کے کسی بھی منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے سیکورٹی فورسز نے گاڑیوں اور راہگیروں کی تلاشی لینے کا سلسلہ مزید وسیع اور تیز کردیا ہے۔

سیکورٹی فورسز اور جموں و کشمیر پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہر اور اس کے مضافات میں مختلف مقامات پر ناکے بٹھائے گئے ہیں جہاں گاڑیوں، مسافروں اور راہگیروں کی تلاشیاں لی جارہی ہیں۔

شیر کشمیر اسٹیڈیم میں یوم آزادی کی تقریب کے احسن انعقاد کے لئے اس کے گرد ونواح میں سیکورٹی کا سخت بندوبست کیا گیا ہے۔ کسی بھی ناگہانی واقعہ سے نمٹنے کے لئے شیر کشمیر اسٹیڈیم کے گرد و نواح میں پولیس اور نیم فوجی دستوں کی نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔

سری نگر میں کئی ایک حساس مقامات پر مشتبہ افراد کی نقل وحرکت پر قریبی نگاہ رکھنے کے لئے عارضی بنکر قائم کرنے کے علاوہ بلٹ پروف گاڑیاں تعینات کردی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.