جموں و کشمیر انتظامیہ نے بچوں کو گود لینے سے متعلق ایجنسی کے قیام کو منظوری دی جس کی سربراہی انتظامی سیکریٹری محکمہ سماجی بہبود کو سونپ دی گئی۔
حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔ جوئنایل جسٹس اور دیکھ ریکھ و تحفظ برائے اطفال قانون 2015 کے دفعہ67 کے تحت جموں و کشمیر ایڈاپشن ریسورس ایجنسی کی تشکیل کو منظوری Juvenile Justice (Care and Protection of Children) Act, 2015 دی گئی۔
ایجنسی میں مشن ڈائریکٹر آئی سی پی ایس جموں کشمیر ممبر سیکریٹری ہوں گے۔ اس ایجنسی میں ریاستی لیگل سروس اتھارٹی کا ایک ممبر جس کو محکمہ قانون، انصاف و پارلیمانی امور نامزد کرے گا۔ اس کے علاوہ مشن ڈائریکٹر آی سی پی ایس کی تجویز پر محکمہ سماجی بہبود کی طرف سے چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے سربراہ ممبر ہوں گے۔
بچوں کو گود لینے والے ایجنسی کا ماہر نمائندہ، جس کو محکمہ سماجی بہبود ڈائریکٹر آئی سی پی ایس کی تجویز پر نامزد کریں گے، بھی اس ایجنسی کا ممبر ہوگا۔
حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ یہ ایجنسی جوینائل جسٹس Juvenile Justice و بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ قانون کے رہنما خطوط کے مطابق جموں کشمیر میں بچوں کو گود لینے سے متعلق معاملات کو نمٹائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : Kashmir COVID Orphans: یتیم بچوں کی خرید و فروخت کا دعویٰ، انتظامیہ حرکت میں
وہیں یہ ایجنسی جموں و کشمیر میں گود لینے کے پروگرام Adoption Programme in The UT کے فروغ، سہولت کاری، نگرانی اور ضابطے کے لیے جموں و کشمیر حکومت کی اکائی کے طور پر کام کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں : Kashmir COVID Orphans: یتیم بچوں کی فروخت کے الزام میں این جی او دفتر سربمہر، دو افراد گرفتار