ETV Bharat / state

'حکومت کورونا سے لڑنے کی بجائے زبانی جمع خرچ میں مصروف' - jammu and kashmir news

نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال نے جموں و کشمیر اور لداخ میں کورونا وائرس کے تشویشناک حد تک پھیلاؤ اور مریضوں کی اموات کی شرح میں مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

sheikh mustafa kamal
sheikh mustafa kamal
author img

By

Published : May 3, 2021, 8:03 PM IST

شیخ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مرکزی حکومت اور مقامی انتظامیہ نے گزشتہ برس کورونا وائرس کی پہلی لہر سے کوئی بھی سبق حاصل نہیں کیا اور ایک برس کے دوران شعبہ صحت کو فروغ دینے کے لیے کوئی بھی ٹھوس اقدام نہیں کیا گیا۔

انہوں نےکہا کہ اگرچہ حکومت دعوے کررہی ہے کہ وینٹی لیٹرز، آکسیجن، بیڈز، ادویات اور ویکسینز کی کوئی قلت نہیں ہے لیکن زمینی سطح پر ہسپتالوں میں یہ سب دستیاب نہیں ہے۔ آکسیجن کی حصولیابی کے لیے تیمار داروں کو زبردست کوفت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ڈاکٹر کمال نے مزید کہا کہ حکومت دعوے کر رہی ہے کہ ویکسین کی کوئی قلت نہیں ہے۔ اگر واقعی ایسا ہے تو طبی مراکز کے باہر 'ویکسین آوٹ آف اسٹاک' بورڈ چسپاں کیوں ہیں۔ ڈاکٹر کمال نے حکومت پر زور دیا کہ وہ کاغذی گھوڑے دوڑانے اور زبانی جمع خرچ کی پالیسی کو ترک کرکے عملی طور عوام کی راحت رسانی کے لیے اقدامات کرے۔

انہوں نے مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ وہ موجودہ صورتحال کے دوران پاکستان کی جانب سے ملنے والی مدد کو قبول کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی امداد کی پیشکش صرف ادویات اور دیگر ساز و سامان کی فراہمی ہی نہیں بلکہ دوستی کی پہل سمجھ کر قبول کیا جانا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.