ETV Bharat / state

جموں و کشمیر کے لیے 250 کروڑ روپے انٹرسٹ سبونشن کا اجرا - urdu news

جموں و کشمیر حکومت نے 19 ستمبر 2020 کو 1353 کروڑ روپے کے میگا ریلیف اور بحالی پیکیج کا اعلان کیا تھا تاکہ جموں و کشمیر کے کاروباری شعبے کو کووڈ 19 بحران اور دیگر مشکلات سے نمٹنے میں مدد ملے۔

صنعتی احیاء کے لئے حکومت نے 250 کروڑ روپے انٹرسٹ سبورژن جاری کئے

author img

By

Published : May 7, 2021, 8:36 AM IST

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر میں کاروبار اور صنعت کی بحالی کے معاشی پیکیج کے ایک حصے کے طور پر انٹرسٹ سبونشن کی شکل میں مزید 250 کروڑ روپے کے اجرا کو منظوری دی اور مذکورہ رقم کا چیک جموں و کشمیر بینک کو تیسری قسط کے طور پر سونپ دیا۔

ارون کمار مہتا، فنانشل کمشنر محکمہ خزانہ اور آر کے چھبر چیئرمین اور ایم ڈی جے اینڈ کے بینک اس موقع پر موجود تھے۔

حکومت جموں و کشمیر نے پہلے ہی 500 کروڑ روپے جاری کردیے تھے اور مجموعی طور پر 1353 کروڑ کے پیکیج کے حصے کے طور پر 250 کروڑ روپے کی 5 فیصد سود سبونشن کی ایک اور قسط جاری کی گئی ہے۔

جموں و کشمیر حکومت نے 19 ستمبر 2020 کو 1353 کروڑ روپے کے میگا ریلیف اور بحالی پیکیج کا اعلان کیا تھا تاکہ جموں و کشمیر کے کاروباری شعبے کو کووڈ-19 کے بحران اور دیگر مشکلات سے نمٹنے میں مدد ملے۔

کاروباری بحالی پیکیج میں مالی اور غیر مالی دونوں طرح کے امدادی اقدامات شامل ہیں۔ اس کا مقصد بنیادی طور پر ان شعبوں کی مدد کرنا ہے جو موجودہ صورتحال سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے تھے تاکہ کاروبار اور صنعتیں پائیدار اور مستحکم نمو حاصل کر سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.