ETV Bharat / state

ایل جی کو اسمبلی میں تین امیدوار نامزد کرنے کا اختیارات دینا ناقابل قبول: عمر عبداللہ - etv urdu news

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی اپنی طرف سے پوری کوشش کر رہی ہے کہ وہ یہاں زیادہ سے زیادہ سیٹیں حاصل کرے۔Omar On JK Reservation Bill

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 5, 2023, 5:15 PM IST

ایل جی کو اسمبلی میں دو امیدوار نامزد کرنے کے اختیارات دینا ناقابل قبول: عمر عبداللہ

سرینگر: جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ و نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ مرکزی سرکار کی جانب سے پارلیمنٹ میں جموں کشمیر سے متعلق پیش کئے گئے بل میں اسمبلی میں لیفٹیننٹ گورنر کو تین سیٹوں پر امیدوار نامزد کرنے کا اختیارات دینے کا مقصد بی جے پی کو یہاں فائدہ پہنچانا ہے اور اقتدار میں لانے کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ لیفٹننٹ گورنر کو تین سیٹوں پر امیدوار نامزد کرنے کے اختیارات دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ بی جے پی والے جانتے ہیں کہ ان کو نمبر (اسمبلی میں ارکان کی اکثریت) نہیں ملے گی تاہم اپنے عزت بچانے کے لئے وہ ایسے حربے کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ مزکری وزیر داخلہ امت شاہ نے آج پارلیمنٹ میں سیشن کے دوران جموں کشمیر تنظیم نو قانون ترمیمی بل اور جموں کشمیر ریزرویشن قانون ترمیمی بل پیش کر رہے ہیں۔ جموں کشمیر ریزرویشن ایکٹ ترمیمی بل کے مطابق یونین ٹریٹری کی اسمبلی میں دو سیٹوں کو کشمیری پنڈت اور مغربی پاکستان مہاجرین کے لئے ایک ایک سیٹ مختص کی جارہی ہے، جبکہ خواتین کو بھی 30 فیصد ریزرویشن دیئے جانے کا امکان ہے۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ سابق ریاست جموں کشمیر میں بھی منتخب سرکار دو سیٹوں پر ریزرویشن کے تحت امیدوار نامزد کر رہی تھی، لیکن یہ نامزدگی سرکار بنانے کے بعد کی جارہی تھی،البتہ موجودہ حکومت سرکار بنانے سے قبل ہی دو سیٹوں پر امیدوار کو نامزد کر رہی ہے جو قابل قبول نہیں ہے۔ عمر عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار آج سرینگر میں ان کے دادا مرحوم شیخ محمد عبداللہ کی 118ویں جنم دن کے موقع پر کیا۔ عمر عبداللہ اور ان کے ہمراہ نیشنل کانفرنس کے دیگر سینئیر رہنماؤں نے مرحوم شیخ عبداللہ کو ان کی قبر پر خراج عقیدت پیش کیا۔

مزید پڑھیں:

ایک سوال کہ بی جے پی کے مطابق جموں وکشمیر کا اگلا چیف منسٹر بی جے پی کا ہی ہوگا، کے جواب میں ان کا کہنا ہے کہ 'چیف منسٹر تب بنتا ہے جب الیکشن ہوتے ہیں بی جے پی الیکشن کرنے کے موڈ میں ہے نہ ان کو ہمت ہے، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ان کو بھاری ہار کا سامنا کرنا پڑے گا'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.