گزشتہ ہفتے وادیٔ کشمیر میں سرگرم عسکریت پسند تنظیم حزب المجاہدین کے مطلوب ترین کمانڈر ریاض نائیکو کی ہلاکت کے بعد اس تنطیم نے 'غازی حیدر' نامی عسکریت پسند کو نیا آپریشنل کمانڈر مقرر کیا ہے۔
حزب کے ترجمان سیلم ہاشمی نے کشمیر میں ایک خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ یونایٹڈ جہاد کونسل کے چیف سید صلاح الدین کی صدارت میں میٹنگ کی گئی جس میں غازی حیدر کو نیا آپریشنل چیف کمانڈر جبکہ ظفر الاسلام کو نائب کمانڈر اور ابو طارق کو اعلیٰ فوجی مشیر مقرر کیا گیا ہے۔
ریاض نائیکو کے بعد غازی حیدر بنا حزب کمانڈر
سیکیورٹی فورسز نے ریاض نائیکو کو گزشتہ ہفتے پلوامہ ضلع میں اپنے ہی آبائی گاؤں بیگ پورہ میں ایک تصادم میں ہلاک کیا تھا- پولیس نے اس ہلاکت کو اہم کامیابی قرار دے کر کہا تھا کہ اس سے کشمیر میں عسکریت پسندی کو دھچکہ لگے گا۔