سرینگر:جموں کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر میں اس برس مئی کے مہینے میں جی ٹوینٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں جی ٹوینٹی ممالک کے 150 شرکاء حصہ لیں گے۔یہ جانکاری جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ممبران سرینگر میں ہی چند روز قیام کریں گے۔ منوج سنہا نے مزید کہا کہ جی ٹوینٹی کا دوسرا اجلاس سیاحتی مقام گلمرگ میں منعقد ہورہا ہے جس کے لئے تیاریاں کی جارہی ہے۔ جی ٹوینٹی کی میزبانی کے لئے جموں کشمیر انتظامیہ جموں سرینگر شہریوں کی تجدید نو کا کام کر رہی ہے اور ان شہروں کی سڑکوں، ڈرینیج و دیگر تعمیراتی ڈھانچے کی مرمت کی جارہی ہے۔
شہر سرینگر میں بالخصوص اسماٹ سٹی کے تحت لال چوک، پولو ویو، بلواڈ کی تجدید کی جارہی ہے۔سرینگر میں جی ٹوینٹی اجلاس بلواڈ پر واقع کشمیر کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگا۔ جموں کشمیر انتظامیہ نے جی ٹوینٹی کی میزبانی کی تیاریوں کے سلسلے میں فائنانشل کمشنر (ایڈیشنل چیف سیکرٹری) محکمہ داخلہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو تیاریوں کی نگرانی کر رہی ہے۔اس کمیٹی میں انتظامی سیکرٹری محکمہ صحت و طبی تعلیم، انتظامی سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، جی ٹوینٹی ورکنگ گروپس کے نمائندے اور ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صحت اور طبی تعلیم شامل ہیں۔
بتادیں کہ جی ٹوینٹی کی میزبانی کے تیاریوں کے بیچ جموں کشمیر میں مزکری وزارت داخلہ کا ایک اعلی سطحی وفد یونین ٹریٹری کے تین روزہ دورے پر آگئے ہیں۔ اس وفد کی قیادت مرکزی وزارت داخلہ میں جموں کشمیر و لداخ کے جوائنٹ سیکرٹری پرشانت لوکھنڈے کر رہے ہیں۔ یہ اعلی سطحی وفد جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا سے جموں میں ملاقات کریں گے اور مختلف معاملات کا جائزہ لیں گے۔وفد جموں کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ سے سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے جائزہ لے گے۔
مزید پڑھیں: G20 Preparations in Kashmir جی ٹوینٹی کی تیاریوں کیلئے وزارت داخلہ کا وفد جموں کشمیر کے دورے پر
ذرائع کا کہنا ہے کہ جی ٹوینٹی کی میزبانی کے متعلق یہ وفد بالخصوص جموں و کشمیر کے لیے بھجیا گیا ہے اور یہ وفد جموں کشمیر میں جی ٹوینٹی اجلاس کی تیاریوں کے متعلق تبادلہ خیال کریں گے۔غور طلب ہے کہ ان اجلاس میں جی ٹوینٹی ممالک کے اعلی سطحی وفود جی ٹوینٹی کے اقتصادی، صنعت اور دیگر امارت پر تبادلہ خیال کریں گے۔ واضح رہے کہ بھارت اس برس جی ٹوینٹی کی میزبانی کر رہا ہے جس ضمن میں پہلا اجلاس جمعرات کو دلی میں منعقد کیا جارہا ہے۔