ETV Bharat / state

Weather In Kashmir: وادی میں بارش، گرمی سے ملی راحت

author img

By

Published : Apr 21, 2022, 2:34 PM IST

محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر ہلکی یا درمیانی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔Weather Forecast In Kashmir

وادی کشمیر میں شبانہ موسمی تبدیلی سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کی علی الصبح وادی میں درمیانی یا ہلکی بارش ہوئی جس سے عوام کو راحت ملی۔ محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز کہا تھا کہ وادی میں سہ پہر بعد موسم سرد ہوا اور ہوائیں چلنے لگیں۔ شام کے وقت گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا آغاز ہوا اور اسکے ساتھ ہی بہت تیز ہوائیں بھی چلنا شروع ہوئیں۔ بدھ کو کئی ایک علاقوں میں جم کر بارشیں ہوئیں اور کہیں موسم ابرآلود رہا۔ Weather in Kashmir

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سونم لوٹس کے مطابق وادی میں 22 اپریل تک موسمی صورتحال جوں کی توں رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر ہلکی یا درمیانی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سرینگر میں 1.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 9.6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ گلمرگ میں11.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت2.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔پہلگام میں 5.8 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت3.6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ Today's weather in Srinagar

کپوارہ میں 1.4 ملی میٹر بارش ہوئی ، اور کم سے کم درجہ حرارت9.5 ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا۔ قاضی گنڈ میں4.2 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت7.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔گلمرگ اور زیرو پوائنٹ زوجیلا سونہ مرگ میں ہلکی برفباری ہوئی۔ زیرو پوائنٹ زوجیلا پر سیرو تفریح پر آنے والے سیاح تازہ اور ہلکی برفباری سے لطف اندوز ہوئے۔ ادھر گلمرگ میں بدھ کو بارشیں اور ژالہ باری ہوئی۔ دن کے دوران افروٹ میں ہلکی برفباری ہوئی اور بدھ کی شام افروٹ اور اسکے آس پاس ایک بار پھر ہلکی برفباری کا سلسلہ شروع ہوا۔ ٹنگمرگ میں بارشیں اور ژالہ باری ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : Weather in Kashmir: کشمیر میں مطلع مسلسل ابر آلود، مزید بارش کی پیش گوئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.