ETV Bharat / state

Islamia High School Lalbazar اسلامیہ ہائی اسکول میں عربی زبان سکھانے پر توجہ مرکوز - جموں و کشمیر نیوز۔

اسلامیہ ہائی اسکول بوٹہ کدل، لال بازار سرینگر میں نرسری تا دسویں جماعت تک مفت داخلہ جاری ہے۔ اسکول میں مروجہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر، عربی ، دینی اور اخلاقی امور کی تعلیم سے آراستہ کیا جاتا ہے۔

Etv Bharat
representational pic
author img

By

Published : Feb 7, 2023, 6:16 PM IST

Updated : Feb 7, 2023, 9:27 PM IST

سرینگر: اسلامیہ ہائی اسکول بوٹہ کدل، لال بازار سرینگر جو انجمن نصرة الاسلام کے زیر اہتمام کئی دہائیوں سے علاقے بھر میں اپنے تعلیمی مشن کو آگے بڑھانے میں مصروف عمل ہے، حسب سابق امسال بھی نرسری تا دسویں جماعت تک مفت داخلہ جاری ہے۔ والدین ،طلبہ سے کہا گیا ہے کہ مروجہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر ، عربی ، دینی اور اخلاقی امور سے آراستہ کرانے کیلئے اولین فرصت میں اپنے ہونہار بچوں کو داخلہ دلا کر ان کا مستقبل روشن اور تابناک بنائیں۔

اسکول ہٰذا میں یتیم اور انتہائی غریب بچوں کیلئے اسکالر شپ کا بھی خصوصی انتظام ہے۔ مستند اور ٹرینڈ اساتذہ کے ساتھ ساتھ ادارہ جموں وکشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن سے باضابطہ تسلیم شدہ ہے۔

واضح رہے کہ اسکول انتظامیہ کی جانب سے ادارہ میں روزانہ چار سے پانچ بجے تک عربی بول چال سکھانے کا سہ ماہی کورس بھی جاری ہے، جس میں عربی زبان و ادب کے ماہر اساتذہ تربیت فراہم کرتے ہیں ۔

مزید پڑھیں: Islamic School Student Wins Gold اسلامک اسکول کی طالبہ نے کراٹے چمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتا

خواہشمند عام طلبہ، تاجر برادری اور نوجوان جو کم از کم میٹرک پاس ہوں اور حصول علم ، ملازمت ، معاش اور کاروبار کیلئے عرب ممالک جانا چاہتے ہوں ان کے لئے انتہائی سنہری موقع۔ انجمن اس کورس کو پورے کرنے والے طلبہ کو اعزازی سند certificate سے بھی نوازے گا۔

Last Updated : Feb 7, 2023, 9:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.