ETV Bharat / state

Floating Ambulance Service Dalpari ’ڈل پری‘ کے نام سے ڈل جھیل میں تیرتی ایمبولینس سروس شروع - سرینگر ڈل جھیل ایمبولنس

ڈل جھیل کے پانی پر تیرتی ایمبولنس سروس ’ڈل پری‘ کو جدید ترین طبی آلات سے لیس کیا گیا ہے جبکہ اس میں تربیت یافتہ نیم طبی عملہ بھی ہمہ وقت دستیاب رہے گا۔

’ڈل پری‘ کے نام سے ڈل جھیل میں تیرتی ایمبولینس سروس شروع

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 2, 2023, 5:12 PM IST

ا

سرینگر (جموں کشمیر) : ’’ڈل پری‘‘ کے نام سے جدید ساز و سامان سے لیس تیرتی ایمبولینس سروس ڈل جھیل میں شروع کی گئی ہے۔ ایک غیر سرکاری تنظیم نے جھیل ڈل میں رہنے والے لوگوں کی راحت رسانی کے لیے ایمبولنس سروس بہم رکھی ہے تاکہ کسی بھی طبی ایمرجنسی کے دوران بر وقت نمٹا جا سکے اور ڈل کے آس پاس کے رہائش پذیر اور سیاحوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

جدید ترین طبی آلات سے لیس اور تربیت یافتہ نیم طبی عملہ اس ایمبولینس میں 24 گھنٹہ اپنی خدمات انجام دے گا تاکہ نازک حالت میں بر وقت مریضوں کی دیکھ بھال کی جا سکے۔ ایمبولینس میں جو زندگی بچانے والے آلات دستیاب رکھے گئے ہیں ان میں کارڈیک مانیٹر، ڈیفبریلیٹرز، آکسیجن سپورٹ کے علاوہ ہنگامی حالات سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے مختلف ادویات بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: Dal Lake weed into fertiliser جھیل ڈل کے گھاس پھوس کو کھاد میں تبدیل کرنے کا پروجیکٹ شروع

ڈل پری کی خدمات جھیل ڈل کے لوگوں کے لیے ہر وقت میسر رہیں گی۔ اس ایمبولینس سے ڈل کے اندرون علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں تک پہنچنا کافی آسان ہوگا اور یہ تیرتی ایمبولینس کسی بھی نازک مریض کو جھیل ڈل کے کنارے دوسری ایمبولنس میں پہنچا کر مریض کو ہسپتال پہنچانے میں اہم رول ادا کرے گی۔ مقامی لوگ بھی اس پہل کی کافی ستائش کر رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ عام شکارہ میں بیمار کو ہسپتال لےجانے کی خاطر سڑک کے کنارے پہنچانے میں وقت لگ جاتا ہے لیکن اس عوام دوست اقدام سے اب کافی آسانی پیدا ہوگی اور قیمتی جانوں کے زیاں سے بچا جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.