ETV Bharat / state

Heart Surgery Performed at SKIMS Soura: سکمز، صورہ میں اپنی نوعیت کی پہلی سرجری انجام

سکمز، صورہ کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں نئی کارڈیالوجی کیتھ لیبارٹری اسپتال پہنچے گی جس سے امراض قلب کی مختلف جراحیاں انجام دینے میں کافی مدد ملے گی۔

Heart Surgery performed at SKIMS Soura: سکمز، صورہ میں اپنی نوعیت کی پہلی سرجری انجام

author img

By

Published : Apr 4, 2022, 12:50 PM IST

شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سکمز)، صورہ میں دل کے ایک مریض کا اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن انجام دیا گیا۔ First of its Kind Heart Surgery performed at SKIMS صورہ اسپتال کے منتظمین کے مطابق ایک مریض کے دل کے بائیں آرٹریم کی جراحی انجام دی گئی اور اس موقع پر شعبۂ امراض قلب کے ماہرین نے جلد جراحی کے موضوع پر ایک ورکشاپ کا بھی انعقاد عمل میں لایا۔

اس موقع پر شعبۂ امراض قلب کے سربراہ ڈاکٹر ہلال احمد راتھر نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں اس نوعیت کی یہ پہلی جراحی ہے اور اس آپریشن کو امرت انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کوچی، کیرالا کے ڈاکٹر ایڈون فرانسس کی نگرانی میں انجام دیا گیا۔ Heart Surgery performed at SKIMS Soura۔ اس آپریشن کو انجام دینے ٹیم میں ڈاکٹر ہلال احمد راتھر، ڈاکٹر عامر رشید اور ڈاکٹر اقرا کے علاوہ دیگر نیم طبی عملہ بھی شامل تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’جس مریض کے دل کے بائیں آرٹریم کے حصے کی جراحی انجام دی گئی اسے اسپتال سے چھٹی دی گئی اور اس کی حالت بالکل مستحکم ہے۔‘‘ سکمز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پرویز اے کول نے کہا کہ سکمز میں شعبۂ امراض قلب کافی جدید ہے اور یہاں مختلف جراحیاں انجام دی جاتی ہیں جو کافی کامیاب رہتی ہیں۔ وہیں ان کے مطابق آنے والے دنوں میں نئی کارڈیالوجی کیتھ لیبارٹری سکمز پہنچے گی جس سے اس طرح کے آپریشنز کو انجام دینے میں کافی مدد ملے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.