ETV Bharat / state

Eid I Milad Holiday Postponed عید میلاد النبیﷺ کی تعطیل اتوار کو

author img

By

Published : Oct 8, 2022, 10:55 AM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ نے حکمنامہ جاری کرتے ہوئے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعطیل ہفتہ کے بجائے اتار کو منائے جانے کا آرڈر جاری کیا ہے۔

عید میلاد النبیﷺ کی تعطیل اتوار کو
عید میلاد النبیﷺ کی تعطیل اتوار کو

سرینگر: جموں و کشمیر انتظامیہ نے عید میلاد النبی (ﷺ) کی تعطیل موخر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب عید میلاد النبی کی تعطیل 9 اکتوبر (اتوار) کو منائی جائے گی۔ جے کے جی اے ڈی کے کی جانب سے اس ضمن میں ایک حکم نامہ زیر نمبر 2022 1156 ، جمعہ کو جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ’’2021 کے سرکاری حکم نمبر 1337 جے کے جی اے ڈی کی جزوی ترمیم کے ساتھ اب عید میلاد النبیﷺ کی تعطیل اب 8 اکتوبر 2022 کے بجائے 9 اکتوبر 2022 (اتوار) کو منائی جائے گی۔‘‘ Eid I Miladun Nabi Holiday Postponed

عید میلاد النبیﷺ کی تعطیل اتوار کو
عید میلاد النبیﷺ کی تعطیل اتوار کو

دریں اثنا، حکام نے امسال عید میلاد النبیﷺ کے پیش نظر ایک ٹریفک ایڈوائزری بھی جاری کی ہے، جس میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ روٹ پلان پر عمل کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ عقیدت مندوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق، 9 اکتوبر 2022 کو عید میلاد النبی (ص) اور اس کے بعد جمعہ کی تقریبات 14اکتوبر کو آثار شریف درگاہ حضرت بل میں بڑی تعداد میں عقیدت مندوں کے جمع ہونے کی توقع ہے۔Eid Milad Jammu and kashmir

حکمنامہ میں کہا گیا ہے: ’’ٹریفک پولیس نے وادی کے مختلف اضلاع سے عقیدت مندوں کو حضرت بل درگاہ پہنچانے تک ٹریفک کے ہموار نظام کے لیے وسیع انتظامات کیے ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ اسلامی تعطیلات قمری تاریخوں کے اعتبار سے منائی جاتی ہیں۔ شمسی کلینڈر ترتیب دیتے وقت پہلے ہی اسلامی تعطیلات کا اندازہ کرکے تاریخیں مقرر کی جاتی ہیں، تاہم قمری تاریخوں میں تغیر اور اسلامی تعطیلات میں تبدیلی کے پیش نظر حکومت کو بھی تعطیلات (جو پہلے ہی سرکاری حکمنامہ کے تحت مشتہر کی گئی ہوتی ہیں) میں ترمیم کرنی پڑتی ہے۔ Eid milad Holiday Postponed in JK

مزید پڑھیں: Eid Milad un Nabi 2022 عید میلادالنبیﷺ سے قبل دہلی میں جلوس کی تیاریاں جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.