ETV Bharat / state

سرینگر ایئرپورٹ 'سی آئی ایس ایف' کے حوالے کیا جائے گا - سی آئی ایس ایف

جموں اور سرینگر کے حساس ہوائی اڈوں کی حفاظت کے لیے فی الحال جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکار تعنیات ہیں۔

سرینگر ائیرپورٹ 'سی آئی ایس ایف' کے حوالے کیا جائے گا

author img

By

Published : Jan 17, 2020, 8:30 AM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ نے ایک حکمانے میں کہا ہے کہ ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کی گرفتاری کے پیش نظر سرینگر اور جموں میں ہوائی اڈوں کو فوری طور پر سی آئی ایس ایف کے حفاظت میں لایا جانا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جموں اور سرینگر ہوائی اڈوں کو 31 جنوری تک سی آئی ایس ایف کے حوالے کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ معطل پولیس افسر کی گرفتاری کے بعد اس طرح کے اقدامات اٹھائے گئے۔

پولیس نے 11 جنوری کو جنوبی ضلع کولگام کے میر بازار سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس دیویندرسنگھ کو حزب المجاہدین کے عسکریت پسند نوید بابو اور الطاف کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔

گزشتہ برس مرکزی حکومت نے فیصلہ لیا تھا کہ عسکریت پسند اور ہائی جیکنگ کے متعلق خطرات کے پیش نظر لیہ ہوائی اڈہ سمیت ان دونوں حساس ایئر پورٹس سی آئی ایس ایف کے حوالے کیا جائے گا۔

دہلی اور ممبئی سمیت 61 ہوائی اڈوں پر سی آئی ایس ایف کے اہلکار تعنیات ہیں۔
خیال رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی وزارت داخلہ نے مرکزی علاقے جموں و کشمیر اور لداخ کے تین ہوائی اڈوں پر حفاظت کے لیے تقریباً 800 سی آئی ایس ایف اہلکاروں کی منظوری دی ہے۔
اس منصوبے کے تحت آئندہ ماہ جموں ہوائی اڈے کو سی آئی ایس کے حوالے کرنا تھا، جبکہ سردی کم ہونے کے بعد سرینگر اور لیہ ہوائی اڈوں پر سی آئی ایس ایف تعنیات کرنے تھے۔
تاہم حکام کے مطابق ڈی ایس پی کی گرفتاری اور اس کے مبینہ عسکریت پسندوں سے تعلقات کے پیش نظر تازہ احکامات جاری کیے گئے ہیں، جس میں جموں و کشمیر پولیس کو ہدایت دی گئی ہےکہ فوری طور سی آئی ایس ایف اہلکاروں کی رہائش، ٹرانسپورٹ اور دیگر ضروریات کے انتظامات کرے۔

واضح رہے کہ دیوندر سنگھ کو ہفتے کے روز اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ جنوبی کشمیر میں حزب المجاہدین کے دو عسکریت پسندوں کے ساتھ جموں جا رہے تھے۔
ان کی گرفتاری کے بعد وہ ایک بار پھر سرخیوں میں آئے ہیں، میڈیا رپورٹ میں بتایا گیاتھا کہ گزشتہ برس جموں و کشمیر کے 70 پولیس اہلکاروں کو پریزیڈنٹ میڈل سے نوازا گیا تھا، جن میں دیویندر سنگھ بھی شامل تھے، تاہم جموں و کشمیر پولیس نے ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دیویندر سنگھ کو پریزیڈنٹ میڈل نہیں دیا گیا ہے۔ انہیں 2018 میں یوم آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر انتظامیہ نے شیر کشمیر میڈل سے نوازا تھا۔

دیویندر سنگھ اس سے پہلے بھی سرخیوں میں آئے تھے جب پارلیمنٹ حملے کے ملزم افضل گرو نے ایک خط کے ذریعے دعویٰ کیا تھا کہ مذکورہ پولیس افسر نے انہیں پارلیمنٹ حملے کے لیے دہلی پہچانے اور وہاں رہنے کے انتظام کرنے کی بات کی تھی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.