ETV Bharat / state

MBBS Seats Reserved for All India quota: میڈیکل سیٹیں کُل ہند کوٹے میں ریزرو رکھنا مایوس کن: ڈاکٹرس ایسوسی ایشن

author img

By

Published : Oct 6, 2022, 5:21 PM IST

لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کی جانب سے کل ہند کوٹے میں جموں و کشمیر سے امسال 50 فیصد پوسٹ گریجویٹ اور 15 فیصد ایم بی بی ایس نشستیں دینے کے فیصلہ کو مقامی ڈاکٹرس انجمنوں نے ’مایوس کن‘ قرار دیتے ہوئے اسکی سخت مخالفت کی ہے۔ DAK on JK MBBS Seats Reservation for All India Quota

میڈیکل سیٹیں کُل ہند کوٹے میں ریزرو رکھنا مایوس کن: ڈاکٹرس ایسوسی ایشن

سرینگر: گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) سرینگر کے ریذیڈنٹ ڈاکٹرس کی انجمن اور ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر (ڈاک) نے موجودہ سیشن سے ایم بی بی ایس اور پوسٹ گریجویٹ سیٹوں کو کُل ہند کوٹے میں دینے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ دنوں انجمنوں کی جانب سے جاری کیے گئے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ میڈیکل سیٹوں کو کل ہند کوٹے میں دینے سے مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع بند ہوں گے جبکہ جموں وکشمیر کے ڈاکٹروں میں بے روزگاری میں اضافہ ہوگا۔ JK Medial Seats Reserved for All India quota

ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری کے مطابق ’’غیر مقامی ڈاکٹر صاحبان کورس مکمل کرنے کے بعد اپنے آبائی علاقوں کو واپس چلے جائیں گے جس کے نتیجے میں خطے میں طبی نظام میں خلا پیدا ہوگا۔‘‘ انکا کہنا ہے کہ ’’اس طرح ڈاکٹروں اور مریضوں کا تناسب مزید کم ہوگا اور جموں وکشمیر کا طبی نظام تباہ ہوگا۔ ایسے میں یہاں کے لوگوں کو سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی خدمات سے بھی محروم ہونا پڑے گا۔‘‘

ریذیڈنٹ ڈاکٹرس کی انجمن کے صدر ڈاکٹر جنید رشید نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: ’’یہ اقدم نہ صرف خطے کے طبی نظام کے لیے خراب ہے بلکہ اس سے مریضوں کی طبی نگہداشت بھی متاثر ہوگی۔‘‘ مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات اور انٹرنیٹ کے اکثر بند ہونے کی وجہ سے مقامی طلباء کا کُل ہند مقابلے میں اترنا مشکل ہے۔‘‘ جموں وکشمیر حکومت نے کل ہند کوٹے میں امسال 50 فیصد پوسٹ گریجویٹ اور 15 فیصد ایم بی بی ایس نشستیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: NMC Denies AMU's Request To Increase MBBS Seats جے این میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کی سیٹوں کو بڑھانے کی تجویز مسترد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.