سرینگر: جموں و کشمیر میں گذشتہ کئی روز سے مسلسل بارش کے سبب ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ بارش کے سبب سرینگر جموں قومی شاہراہ دوسرے روز بھی بند رہی کیونکہ جگہ جگہ پر مٹی کے تودے گرنے کے واقعے پیش آئے۔ مسلسل بارش کے سبب انتظامیہ نے بدھ کے روز چھ اضلاع کے تمام اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم دیا اور لوگوں سے ندی نالوں کے نزدیک نہ جانے کی اپیل کی۔
وہیں سرینگر کے بمنہ علاقے میں باندھ ٹوٹنے سے سیلابی پانی رہائشی علاقوں میں بھرنے کی اطلاع ہے۔ اسی درمیان ضلع ترقیاتی کمشنر اعجاز اسد نے سرینگر کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا DC Srinagar Conducts Whirlwind Tour۔ اس دوران ان کے ہمران کئی اعلی افسران موجود رہے۔ جب کہ ڈپٹی کمشنر نے موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیے جارہے اقدامات کا جائزہ لیا اور تمام افسران کو فرہنے کی ہدایت دی۔
مزید پڑھیں: