ETV Bharat / state

ڈی سی کپواڑہ نے مختلف علاقوں میں ناکہ پوائنٹس کا معائنہ کیا

ڈپٹی کمشنر کپواڑہ امام دین نے آج متعلقہ افسران کے ہمراہ ضلع بھر میں قائم مختلف ناکہ پوائنٹس کا دورہ کیا اور کورونا کرفیو کا جائزہ لیا۔

dc-kupwara-inspect-covid-restrictions
dc-kupwara-inspect-covid-restrictions
author img

By

Published : May 8, 2021, 10:36 PM IST

کورونا وائرس کی دوسری لہر پہلے سے کئی گنا زیادہ مہلک اور خطرناک ثابت ہو رہی ہے۔ گذشتہ کئی دنوں سے نئے مریضوں کی تعداد چار لاکھ سے بھی تجاوز کر چکی ہے اور تین ہزار سے زائد ہلاکتیں ہورہی ہیں۔ وبا پر قابو پانے کے لیے متعددریاستوں میں جزوی لاک ڈاؤن اور نائٹ کرفیوں نافذ کیا گیا ہے، اسی طرح جموں و کشمیر میں بھی نائٹ کرفیو نافذ ہے۔

ویڈیو

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کپواڑہ امام الدین نے آج متعلقہ افسران کے ہمراہ ضلع بھر میں قائم مختلف ناکہ پوائنٹس کا دورہ کیا اور گراونڈ میں نافذ کورونا کرفیو کا جائزہ لیا۔ اس دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مختلف مقامات پر مختلف ناکہ پوائنٹس کا معائنہ کیا جن میں سالکوٹ، برنواری، کپواڑہ بمہامہ اور کاواری شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے ڈیوٹی مجسٹریٹوں کو ہدایت کی کہ کوڈ چین کو توڑنے کے لیے رہنما ہدایات پر سختی سے پابندی عائد کی جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کوووڈ کے رہنما ہدایات پر عمل کریں، ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں، ہاتھوں کی صفائی کریں اور معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھیں۔ اس کے علاوہ غیر ضروری طور پر اپنے گھروں سے باہر جانے کی کوشش نہ کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام کو مہلک بیماری سے پاک کرنے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.