جموں و کشمیر پولیس کے مطابق سائبر پولیس، کشمیر کو شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ اور جنوبی کشمیر کے ضلع اونتی پورہ سے تعلق رکھنے والے دو افراد کی جانب سے دو مختلف شکایات موصول ہوئیں Cyber Crimes in kashmir جن میں شکایت کنندگان نے الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے ساتھ آن لائن سرمایہ کاری/تجارتی گھوٹالے کے ذریعے 44 لاکھ روپے اینٹھے گئے ہیں۔
شکایت کنندگان کے مطابق ان کے موبائل نمبروں پر جعلی سرمایہ کاری کی ویب سائٹس کے لنکس موصول ہوئے جن میں ان سے دوہرے مالی فوائد حاصل کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ شکایت کنندگان کے مطابق انہوں نے مالی فوائد کے لالچ میں لنک کے ذریعے فراڈ ویب سائٹ تک رسائی حاصل کی جہاں انہوں نے ای والٹس اکاؤنٹ کھول کر ویب سائٹس پر خود کو رجسٹر کیا۔
رجسٹریشن کے بعد شکایت کنندگان کو مختلف UPI/IMPS ٹرانزیکشنز کے ذریعے 44 لاکھ کی بھاری رقم منتقل کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔ Cyber Police Evades online frauds, Retrieves 58 Lakh Rupeesمتاثرین مذکورہ رقم جمع کروانے کے بعد فوائد حاصل کرنے سے قاصر رہے اور اپنی رقم بھی نہیں نکال سکے۔ اس کے بعد شکایت کنندگان نے کمپنی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام رہے تاہم انہوں نے UPI/IMPS لین دین کی تفصیلات معلوم کرنے کے لیے بینک حکام رابطہ قائم کیا۔
لین دین کے تجزیے کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ رقم آن لائن ادائیگی کے گیٹ ویز کے ذریعے طے کی گئی تھی، جس کے بعد سائبر پولیس کشمیر زون سرینگر کی ٹیم کی فوری اور بروقت مداخلت نے دو مختلف ادائیگیوں کے گیٹ ویز میں 44 لاکھ روپے کی ادائیگی روک دی اور بعد میں پوری رقم بھی ان دونوں متاثرہ افراد کے بینک کھاتوں میں واپس جمع کرائی گئی۔
سرینگر سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر سے موصول ہونے والی ایک اورشکایت میں متاثرہ کو ای کامرس کمپنی کے ویب پورٹل کے ذریعے سامان، خدمات کی نقل و حمل کے بہانے آن لائن دھوکہ بازوں کے ذریعہ لوٹا گیا۔ شکایت کنندہ نے اپنی فرم کے سامان کی نقل و حمل کے لیے کورئیر خدمات کی تلاش میں تھا۔ اس نے گوگل سرچ انجن کے ذریعے سرچ ایک کورئیر کمپنی سے رابطہ قائم کر لیا۔
شکایت کنندہ کے مطابق انہوں نے جعلی کمپنی کے لیے فراہم کردہ سیل نمبرز پر رابطہ کیا جس میں دوسرے سرے سے کال اٹھانے والے جعلسازوں نے اسے کم قیمت پر سامان/سروسز فراہم کرنے کی پیشکش کی۔ پیشکش سے متاثر ہو کر شکایت کنندہ نے 16 لاکھ کی آن لائن ادائیگی کی۔ Cyber Police Kashmir Evades online frauds رقم ملنے پر شکایت کنندہ کمپنی سے دوبارہ رابطہ نہیں کر سکا۔
مزید پڑھیں:
Udhampur Police Solves Cyber Fraud Case: ادھم پور ضلع پولیس کو سائبر فراڈ کیس حل میں کامیابی ملی
مذکورہ فرضی ویب پورٹل کے ذریعے دھوکہ بازوں کے ذریعہ دھوکہ دہی کا احساس ہونے پر شکایت کنندہ نے سائبر پولیس کشمیر زون، سرینگر سے رجوع کیا۔ اس کے مطابق، لین دین کی تفصیلات معلوم کرنے کے لیے معاملہ بینک حکام کے ساتھ اٹھایا گیا۔ لین دین کے تجزیہ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ بھاری رقم RTGS ادائیگی کے ذریعے منتقل کی گئی ہے۔ سائبر پولیس کی بروقت مداخلت سے 16 لاکھ کی ادائیگی روک دی گئی اور بعد ازاں بینکنگ حکام کو تمام رقم شکایت کنندہ کے بینک اکاونٹ میں واپس کرنے کے لیے کہا گیا۔
جموں و کشمیر پولیس نے لوگوں کو ایک بار پھر مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی سائبر فراڈ کا شکار ہونے سے بچنے کے لیے سابئر کرائم سے متعلق مکمل معلومات حاصل کر لیں۔ ’’ایسے جعلی لنکس اور ویب سائٹس پر اور کسی بھی شکل میں کسی بھی رقم کی منتقلی سے گریز کریں کیونکہ یہ مکمل طور پر جعلی ہوتے ہیں۔‘‘ عوام الناس کی جانب سے سائبر پولیس کی جانب سے متاثرین کی محنت سے کمائی گئی رقم کو بچانے کے لیے فوری کارروائی کی ستائش کی ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ سائبر جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے سائبر پولیس اسٹیشن کشمیر نے بڑی تعداد میں سوشل میڈیا اور مالی فراڈ سے متعلق شکایات کا ازالہ کیا ہے۔ اور رواں سال اب تک 1.50 کروڑ کی رقم کو چوری ہونے سے روکا گیا ہے۔