ETV Bharat / state

کشمیر: کورونا میں مبتلا 3 افراد کی موت

وادی کشمیر میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 3 کورونا متاثرین کی موت واقع ہونے کے ساتھ جموں و کشمیر میں اب تک اس وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 127 ہوگئی ہے۔

کورونا میں مبتلا 3 افراد کی موت
کورونا میں مبتلا 3 افراد کی موت
author img

By

Published : Jul 4, 2020, 8:18 PM IST

تفصیلات کے مطابق سرینگر سے تعلق رکھنے والی 75 سالہ ایک خاتون کی کورونا وائرس سے موت ہو گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ متوفی مختلف امراض میں مبتلا تھی اور پہلے سے ہی ان کی حالت تشویش ناک تھی، تاہم ان کی موت واقع ہو گئی۔

حکام نے بتایا کہ سرینگر کے سکمز میں ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے 80 شخص کی موت واقع ہوئی تھی، انتقال کے بعد ان کی کورونا رپورٹ آئی، جو کہ پازیٹیو پائی گئی۔ حکام نے بتایا کہ متوفی کو جمعہ کے روز ہسپتال داخل کرایا گیا تھا

ان تین اموات کے ساتھ جموں و کشمیر میں کورونا سے متعلق اموات کی مجموعی تعداد 127 ہوگئی ہے جن میں سے 123 کا تعلق وادی کشمیر سے ہے جبکہ 14 صوبہ جموں سے تعلق رکھتے ہیں۔

وادی کشمیر میں ضلع سرینگر میں اب تک کورونا سے متعلق سب سے زیادہ 30 اموات درج ہوئی ہیں اور دوسرے نمبر پر ضلع بارہمولہ ہے جہاں اب تک 22 افراد کی اس وائرس میں مبتلا ہو کر موت واقع ہوئی ہے۔ ضلع کولگام میں 16، شوپیاں میں 12، اننت ناگ میں 10، بڈگام میں 10 ، کپواڑہ میں 7، پلوامہ میں 4 اور بانڈی پورہ میں ایک مریض کورونا میں مبتلا ہوکر داعی اجل کو لبیک کہہ گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.