جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے یونین ٹریٹری کے سبھی 20 اضلاع کو 'گرین زون' قرار دے دیا ہے۔ تاہم لکھن پور کنٹینمنٹ زون اور جواہر ٹنل کے دونوں اطراف 500 میٹر دائرے والے علاقوں کو ریڈزون فہرست میں رکھا گیا۔
جموں وکشمیر انتظامیہ نے ڈیزا سٹر منیجمنٹ ایکٹ کے دفعہ 24 کے تحت اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے سبھی 20اضلاع کو 'گرین زون' علاقوں کے زمرے میں رکھا ہے۔اس ضمن میں جاری کئے گئے حکمنامے کےمطابق لکھن پور اور جواہر ٹنل کے اطراف کے علاقوں کو چھوڑ جموں و کشمیر کے سبھی اضلاع کو گرین زون کی فہرست میں رکھا گیا ہے۔
معصوم بچےخرگوش پال کرچلا رہے ہیں گھرکا خرچ
واضح رہے جموں و کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران محض 57 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے، جبکہ اس مدت کے دوران اس وائرس سے کوئی موت نہیں ہوئی ہے۔
دوسری جانب کورونا وائرس کے کیسز میں آرہی بتدریج کمی کے بیچ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 7 اضلاع میں کورونا وائرس کا کوئی بھی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔