سرینگر: لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے جموں و کشمیر کے لئے الیکٹرک بسوں کی جامع پالیسی کی خاطر محکمہ شہری ترقی و مکانات کے انتظامی سیکریٹری کی سربراہی میں 7 رکنی کمیٹی کی تشکیل عمل میں لائی ہے۔ کمیٹی کو ایک ماہ کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے سرکیولر کے مطابق کمیٹی میں محکمہ صنعت وحرفت، محکمہ بجلی، محکمہ ٹرانسپورٹ کے انتظامی سیکریٹری کے علاوہ محکمہ قانون، انصاف و پارلیمانی امور کے سیکریٹری، ڈائریکڑ جنرل بجٹ ممبران ہوں گے۔Electric Buses for Srinagar and Jammu
کمیٹی پڑوسی ریاستوں کی اسی طرح کی پالیسیوں، قواعد و ضوابط کا موازانہ کرتے ہوئے برقی نقل و حرکت کی طرف منتقل ہونے کے لئے بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کا وسیع خاکہ پیش کرے گی۔Committee to Submit report on Electric Buses for Srinagar and Jammu
واضح رہے کہ جموں اورکشمیر دونوں صوبوں میں پبلک ٹرانسپورٹ کا بہتر نظام اور مالی طور پر پائیدار نیٹ ورک قائم کرنے کے لیے 200 الیکٹرک بسیں چلائی جا رہی جا رہی ہیں۔ اس حوالے سے ’’ٹاٹا موٹرس‘‘ اور ’’چلو موبائلٹی‘‘ نے باہمی طور ایک اسٹریٹجک تعاون کیا ہے۔ جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری کے چیف سیکریٹری اورن کمار مہتا اور ہاؤسنگ اربن اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل سیکریٹری دھیرج گپتا کی موجودگی میں دونوں فرموں کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ 200 Electric Buses for J and K
مزید پڑھیں: وادی کشمیر کی سڑکوں پر اب الیکٹرک بسیز چلیں گی