ETV Bharat / state

سری نگر: ملازمین کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد بی ایس این ایل دفتر بند - JAMMU AND KASHMIR

ذرائع نے بتایا کہ دفتر کے گیٹ پر مامور سیکورٹی اہلکار صارفوں کو دفتر بند ہونے کے بارے میں مطلع کرتے تھے۔

سری نگر میں ملازمین کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد بی ایس این ایل دفتر بند

author img

By

Published : Sep 7, 2020, 5:16 PM IST

سری نگر کے ایکسچینج روڈ پر واقع سرکاری مواصلاتی کمپنی بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) کے مرکزی دفتر میں کچھ ملازمین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے پیش نظر پیر کے روز بند رہا۔

یہ دوسرا موقع ہے جب بی ایس این ایل نے مرکزی دفتر کو ملازمین کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد بند رکھا۔ بی ایس این ایل کے پی آر او مسعود بالا نے بتایا کہ کچھ ملازمین کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دفتر بند کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفتر کم سے کم تین دنوں تک بند رہ سکتا ہے۔
موصوف نے کہا کہ جن ملازمین کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں وہ سب غیر علامتی تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ دفتر کے گیٹ پر مامور سیکورٹی اہلکار صارفوں کو دفتر بند ہونے کے بارے میں مطلع کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ کافی تعداد میں صارفین جو بل جمع کرنے یا دوسرے امور کی انجام دہی کے لئے پیر کی صبح دفتر پہنچے تھے کو مایوس ہو کر ہی گھر واپس جانا پڑا۔

موصوف نے کہا کہ ایک نجی ایجنٹ دفتر سے کچھ دوری پر بیٹھا تھا اور لوگوں کو تین سو روپے میں بی ایس این ایل کے سم کارڈ دے رہا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.