ETV Bharat / state

سرینگر میں برڈ فلو کی تصدیق، محکمہ مستعد

author img

By

Published : Mar 19, 2021, 7:47 PM IST

وادی کشمیر کے چند اضلاع میں مرے ہوئے کوؤں میں ایوین فلو کی تصدیق کے بعد اب شہر سرینگر کے بالگارڈن علاقے میں واقع ایک پولٹری فارم سے مردہ مرغ سے حاصل کیا گیا نمونہ مثبت پایا گیا ہے۔

سرینگر میں ہوئی ہے برڈ فلو کی تصدیق
سرینگر میں ہوئی ہے برڈ فلو کی تصدیق

نمونہ مثبت پانے کے بعد فارم کے باقی پرندوں کو ہلاک کیا گیا اور فارم کے ارگرد کے ایک کلو میٹر کے دائرے میں فیومی گیشن اور دیگر احتیاط تدابیر کو عمل میں لایا گیا ہے تاکہ دیگر پولٹری فارموں کے پرندوں میں ایوین فلو پھیلنے سے بچایا جاسکے۔

سرینگر میں برڈ فلو کی تصدیق، محکمہ مستعد
کشمیر میں چند مہاجر پروندں اور کوؤں میں برڈ فلو کی تصدیق کے بعد اب سرینگر میں ایوین فلو کی تصدیق اور متعلقہ محکمہ کی جانب سے آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے کشمیر کے نوڈل افسر برائے اوین انفلوئنزا ڈاکٹر مشاق احمد شاہ سے بات چیت کی تو انہوں نے کہا کہ بال گارڈن سے مرے ہوئے مرغ کا نمونہ ایک ہفتہ قبل جانچ کے لیے بھیجا گیا تھا اور جانچ کے بعد مذکورہ نمونے کو مثبت پایا گیا۔ اب دیگر پولٹری مصنوعات میں برڈ فلو نہ پھیلے اس کے لیے بر وقت اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
واضح رہے جنوری کے مہینے میں بھی جانچ کے دوران ضلع اننت ناگ، سوپور اور بڈگام میں واقع آبگاہوں کے قریب مرے ہوئے چند کوؤں کے نمونوں کو جانچ کے لیے باہر بھیجنے کے بعد ان کا ٹسٹ مثبت پائے جانے سے تصدیق ہوئی کہ ان میں اوین فلو پایا گیا ہے۔
ڈاکٹر مشتاق احمد شاہ نے کہا کہ محکمہ اس صورتحال پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ اس حوالے سے تمام احتیاطی تدابیر کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ بات چیت کے دوران ڈاکٹر مشتاق نے لوگوں سے اپیل کی کہ گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے تاہم احتیاط سے کام لیتے ہوئے مرغ اور دیگر پولٹری اشیاء کو استعمال کرنے سے قبل مکمل طور پکانے کی ضرورت ہے۔
ادھر پولٹری مصنوعات کی درآمدات پر بھی محکمہ نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ متعلقہ محکمہ نے جموں قومی شہراہ پر پولٹری مصنوعات کی جانچ پڑتال کے لئے دو مقامات پر اسکریننگ مراکز قائم کئےگئے ہیں۔ مکمل جانچ کے بعد ہی دیگر ریاستوں سے درآمد ہونے والے مرغ اوردیگر پولٹری اشیاء کو جموں وکشمیر میں داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.