ETV Bharat / state

Fake Medical Report Case جعلی طبی رپورٹ کے نام پر رقم بٹورنے والوں سے ہوشیار رہیں، سکمز انتظامیہ

سکمز صورہ انتظامیہ نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ جعلی طبی رپورٹ کے نام پر رقم بٹورنے والوں سے عوام کو ہوشیار رہنا چاہیے۔ سکمز صورہ انتظامیہ نے یہ بھی کہا کہ چند جعلساز مبینہ طور پر انسٹی ٹیوٹ کے شعبہ جات کی سی ٹی اسکین اور مریضوں کی دیگر میڈیکل رپورٹ دکھاکر پیسہ بٹورتے ہیں۔

Fake Medical Report Case
Fake Medical Report Case
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 23, 2023, 3:12 PM IST

سرینگر: سکمز صورہ انتظامیہ نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ مریضوں کی جعلی طبی رپورٹ دکھا کر کچھ لوگ عوام سے رقم بٹورنے کا کام انجام دے رہے ہیں۔ ایسے میں مذکورہ جال سازوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ انسٹی ٹیوٹ انتظامیہ کی نوٹس میں لایا گیا ہے کہ چند جعلساز مبینہ طور پر انسٹی ٹیوٹ کے مختلف شعبہ جات کی جانب سے جاری کردہ سی ٹی اسکین، پی ای ٹی اور مریضوں کی دیگر میڈیکل رپورٹ دکھا کر عوام سے پیسہ بٹور رہے ہیں۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ مریضوں کےنام پر اس طرح کا چندہ جمع کرنے والوں کی توثیق نہیں کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوئی بھی رپورٹ یا کسی بھی قسم کی رپورٹ یا سرٹیفکیٹ اسپتال کی جانب سے جاری نہیں کی جاتی ہے جو کسی مریض کی تحقیقات یا علاج کے لیے مالی تعاون یا مالیاتی ضروریات کی تصدیق کرتا ہے۔ نسخے پر صرف متعلق شعبہ جات کے سربراہ کے دستخط ہوتے ہیں اور ڈائریکٹر کے جوابی دستخط ہوتے ہیں۔ ایسے میں عام لوگوں سے درخواست کی گئی ہے کہ چونکہ انسٹی ٹیوٹ کسی بھی طرح کی بیماری یا بیمار کے نام پر عطیات جمع کرنے والوں کا ذمہ دار نہیں ہے، لہٰذا ایسے جھانسوں میں نہ آئیں۔ سکمز صورہ انتظامیہ نے کہا کہ وہ صرف سرٹیفکیٹ جاری کرتے ہیں۔ جس میں کل مالیات یا مریض کے بار بار علاج کی ضرورت کی تصدیق ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں بھی کچھ لوگ کسی بیمار کے نام پر لوگوں سے چند جمع کرنے کی خاطر لوگوں سے اپیل کرتے ہیں۔ وہیں گاڑیوں میں بھی محلہ محلہ جاکر میکروفون کے ذریعہ عوام سے کسی بیماری میں مبتلا مریض کے لیے عطیات دینے کی پرُ زور اپیل کرتے رہتے ہیں اور لوگ بھی گھروں سے باہر آکر مذکورہ افراد کو چندہ دیتے رہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.