ETV Bharat / state

اطہر عامر سمیت تین آئی اے ایس افسران جموں و کشمیر منتقل

author img

By

Published : Feb 6, 2021, 3:03 PM IST

Updated : Feb 6, 2021, 3:21 PM IST

اطہر کے علاوہ بشارت قیوم کو بھی جھارکھنڈ کیڈر سے جموں کشمیر کیڈر میں منتقل کردیا گیا ہے۔ تریپورہ کیڈر کے ایک اور آئی اے ایس افسر اکشے لابرو کو بھی جموں کشمیر کے لئے تین سال کی خدمات کے لئے وقف کیا گیا ہے۔

اطہر عامر سمیت تین آئی اے ایس افسران جے کے کیڈر میں شامل

کشمیر سے تعلق رکھنے والے 2015 کے انڈین ایڈمسٹریٹیو سروس (آئی اے ایس) کے ٹاپر (دوسری پوزیشن) اطہر عامر الشفیع خان کو راجستھان کیڈر سے جموں و کشمیر منتقل کردیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں حکومت ہند کی کابینہ کی وزارت برائے عملہ، عوامی شکایات اور پنشن محکمہ کے عملے اور تربیت کی تقرری کمیٹی کے سیکرٹریٹ نے باضابطہ حکم نامہ جاری کیا ہے۔

حکمنامے میں لکھا گیا ہے کہ کابینہ کی تقرری کمیٹی نے اطہر عامر الشفیع خان، آئی اے ایس کی انٹر کیڈر ڈیپوٹیشن، راجستھان کیڈر سے لے کر مرکزی علاقہ جموں و کشمیر کے لئے تین سال کی مدت کے لئے ڈی او پی ٹی کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔

اطہر کے علاوہ بشارت قیوم (آئی اے ایس) کو بھی جھارکھنڈ کیڈر سے جموں کشمیر کیڈر میں منتقل کردیا گیا ہے۔ تریپورہ کیڈر کے ایک اور آئی اے ایس اکشے لابرو کو بھی جموں کشمیر کے لئے تین سال کی مدت کے لئے دیا گیا ہے۔

مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر تنظیم نو قانون 2019 کے تحت آئی اے ایس اور آئی پی ایس کا جموں و کشمیر کیڈر کالعدم قرار دیا ہے اور اسکی جگہ جموں و کشمیر اور لداخ کی یونین ٹریٹریز کو اے جی ایم یو ٹی کیڈر کا حصہ بنایا ہے۔

جموں و کشمیر میں کوئی خالی جگہ نہ ہونے پر اطہر کو راجستھان کیڈر دیا گیا تھا۔

خان کا تعلق جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے دیوی پورہ - مٹن گاؤں سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ' اے آئی ایس افسران کی شدید قلت کے سبب جموں و کشمیر کیڈر اے جی ایم یو ٹی میں ضم'

2018 میں، اطہر نے 2015 آئی اے ایس امتحانات میں آل انڈیا ٹاپر ٹینا ڈبی سے شادی کی تھی، تاہم اس جوڑے نے گذشتہ سال نومبر میں طلاق کے لئے درخواست دائر کی۔

Last Updated : Feb 6, 2021, 3:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.