سرینگر : بارڈر سکیورٹی فورس کشمیر کے انسپکٹر جنرل راجا بابو سنگھ نے جمعہ کو بی ایس ایف کشمیر کے نئے آئی جی اشوک یادو کو کمان سونپ دی۔ New IG BSF Kashmir Ashok Yadav
بی ایس ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق راجا بابو نے ایک سال سے زیادہ عرصے تک کشمیر کی ایک انتہائی چیلنجنگ فرنٹیئر کی کمان کی اور ان کی کمان میں کشمیر فرنٹیئر نے زبردست کامیابیاں حاصل کیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کے دور میں بی ایس ایف نے فوج کے ساتھ ایل او سی پر زبردست کامیابی حاصل کی جس کے نتیجے میں ایل او سی سے متعلق واقعات میں کمی آئی۔ EX BSF Kashmir IG Raju Babu
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ راجا بابو کے دور میں کشمیر میں امن و امان کی ڈیوٹی کے لیے بڑی تعداد میں بی ایس ایف کے جوانوں کو متحرک کیا گیا۔ انہوں نے "سیما پرہاری" کی فلاح و بہبود اور ایل او سی پر تعینات فوجیوں کے لیے بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
مزید پڑھیں: IG BSF LoC Ceasefire: کنٹرول لائن پر سیز فائر کے بعد امن وامان، آئی جی بی ایس ایف